خامیوں کی نشاندہی اور حل کے ضمن میں میڈیا کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے، گورنر سندھ
حکومت پر تنقید کے ساتھ ساتھ اس کے اچھے کاموں کی نشاندہی بھی ضروری ہے کراچی ایڈیٹر ز کلب کے وفد سے بات چیت
منگل 23 جنوری 2018 21:35
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایک مہذب معاشرے کے قیام کے لئے تمام اداروں کے ساتھ میڈیا کو بھی آزادی سے کام کرنے کے ماحول کی دستیابی اشد ضروری ہے لیکن اس ضمن میں میڈیا ہائوسز کو اپنے اوپر عائد ہونے والے قواعد و ضوابط کی پاسداری بھی کرنا چاہئیے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا کے درست طور پر کام کرنے کی بھاری ذمے داری ایڈیٹرز پر عائد ہوتی ہے کیونکہ شائع یا نشر ہونے والی کوئی بھی خبر ان سے گذر کر قارئین اور ناظرین تک پہنچتی ہے اس لئے عوام کو حقائق سے باخبر رکھنے کی سب سے زیادہ ذمے داری ایڈیٹرز پر عائد ہوتی ہے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ تیزی سے سائنسی ترقی کرتی ہوئی ہماری دنیا حقیقی معنوں میں ایک گلوبل ولیج کی شکل اختیار کرچکی ہے۔ پہلے الیکٹرانک میڈیا اور اب سوشل میڈیا کے تیز رفتار پھیلائو نے معلومات کی فراہمی اور حصول صرف ایک کلک پر کردیا ہے جہاں کسی بھی فرد اور ادارے کے بارے میں معلومات کا تبادلہ فی الفور کیا جاسکتا ہے ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ معاشرے کے ذمہ دار فرد کے طورپر یہ صحافیوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ درست رپورٹنگ کے ذریعہ عوامی مسائل کی نشاندہی اور حکومت کی کوتاہیوں پر آواز اٹھائیں ، لیکن اس کے ساتھ ساتھ حکومت کے اچھے کاموں کی تشہیر بھی ضروری ہے کینوکہ یہ ان کی صحافتی ذمے داری ہے کہ عوام کو ان کے لئے مہیا کی جانے والی سہولیات سے آگاہ کریں ۔ گورنر سندھ نے ایڈیٹرز کلب کے قیام کراچی کو ایڈیٹرز کے لئے ایک اچھی کاوش قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ ایڈیٹرز کے لئے ایک اچھا پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ گورنر سندھ نے کراچی ایڈیٹرز کلب کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے ان کے مسائل پر ایک تفصیلی ورکنگ پیپر بھیجنے کے لئے بھی کہا تاکہ انہیں حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جاسکیں۔ کلب کے صدر مبشر میر نے گورنر سندھ کو ایڈیٹرز کے لئے دفتر اور رہائشی سہولیات کی عدم دستیابی کے بارے میں آگاہ کیا اور اس ضمن میں ان سے تعاون کی درخواست کی۔مزید اہم خبریں
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.