نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی

قیمتوں میں کمی سے صارفین کو21 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا ، اس کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا

جمعرات 25 جنوری 2018 15:08

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جنوری2018ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی،قیمتوں میں کمی سے صارفین کو21 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا ، اس کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ جمعرات کو چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی کی سربراہی میں سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے بجلی کی قیمت میں ردو بدل کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ بجلی کی مجموعی پیداوار 7ارب 76 کروڑ یونٹ رہی، جن پر 40 ارب 6 کروڑ روپے لاگت آئی، دسمبر میں بجلی کی پیداوار پر ایندھن کی لاگت 5 روپے 11 پیسے فی یونٹ رہی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے ایندھن کی لاگت میں 8 روپے 10 پیسے فی یونٹ وصول کیے۔نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو21 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا تاہم اس کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :