لاہور،رواں مالی سال 2017-18ء کی پہلی ششماہی میں صوبائی دارالحکومت میں کروڑوں روپے کی گیس چوری ہونے کا انکشاف

جمعہ 26 جنوری 2018 20:57

لاہور،رواں مالی سال 2017-18ء کی پہلی ششماہی میں صوبائی دارالحکومت میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2018ء) رواں مالی سال 2017-18ء کی پہلی ششماہی میں صوبائی دارالحکومت لاہور میں کروڑوں روپے کی گیس چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے یہ انکشاف محکمہ سوئی نادرن گیس کمپنی کے شعبہ لیگل کے حکام نے کمپنی کی چھ ماہ کی رپورٹ کو پبلک کرتے ہوئے کیا ہے رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ سوئی نادرن گیس کمپنی نے گیس چوروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 438 گھریلو کمرشل و صنعتی گیس چوروں کا سراغ لگایا جن میں سے چھپن گیس چوروں کیخلاف باقاعدہ مقدمات درج کئے گئے جبکہ بیشتر کووارننگ دینے کے ساتھ ساتھ انہیں ڈیٹکیشن بلز بھی جاری کئے گئے لیکن کمپنی کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سوئی نادرن گیس کمپنی ابتک کسی بھی گیس چور سے ڈیٹکشن بل کا ایک روپیہ بھی وصول نہیں کر سکتی جس کی وجہ گیس چوروں گیس سے متعلق معاملات عدالتوں میں زیر سماعت بتائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :