عاصمہ کےوالد نے چیف جسٹس،آرمی چیف سے انصاف نہیں مانگا،عمران خان
کیونکہ عاصمہ کےوالد کوپولیس پراعتماد ہے،ورثاء سےجلدخودملنےجاؤں گا،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ساتھ ہوں،زرداری کے ساتھ نہیں کھڑاہوسکتا،نوازشریف کواگلےماہ سزاہونیوالی ہے،اسی لیے سیاسی شہید بننے کی کوشش کررہے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 جنوری 2018 18:52
(جاری ہے)
توپولیس ٹھیک نہیں ہوسکتی۔ہماری لیڈرشپ پرجھوٹی ایف آئی آرزکٹوائی گئیں۔انہوں نے کہاکہ ان دونو ں کی 19سال اقتدارمیں رہے ہیں۔ایک بھی اچھا کام نہیں کیاہے۔
عمران خان نے کہاکہ شہبازشریف نے پولیس کی وردیاں بدل دیں۔ڈولفن پولیس فورس اور وردیاں بدلناسب ڈرامہ ہے۔سندھ اور پنجاب میں پولیس کوغیرسیاسی کیاجائے۔لوگوں کوبے وقوف بنانے کیلئے پولیس کاانگلش نام دولفن رکھ دیا۔میں دونوں جگہ پرجاؤں گاجہاں قتل کیاگیا۔شہبازشریف پربھی پولیس مقابلے کروانے کاالزام ہے۔انہوں نے ایک سوال پرکہاکہ میرشکیل الرحمن تیاری کرلے۔اس کے خلاف پیمرا اور نیب دونوں میں کیس دائرکروں گا۔انہوں نے کہاکہ زینب کیس اور عاصمہ کے کیس میں فرق ہے۔زینب کیس میں چائلڈپورنوگرافی کااسکینڈل آیا۔خدشہ یہ ہے کہ ان کے پیچھے طاقتور لوگ بیٹھے ہوئے ہیں۔خیبرپختونخواہ میں ایسانہیں کہ واقعات نہیں ہیں۔لیکن ہم نے تعلیم کوٹھیک کیا۔نوازشریف اور زرداری دونوں نے قوم کولوٹا۔اربوں کی جائیداد دونوں کی ملک سے باہرہے۔انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں بھی متاثرین کوانصاف دلانے کیلئے گیاتھا۔ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔میری 21سال کی جدوجہد ہی نوازشریف اور زرداری کیخلاف ہے۔خدانخواستہ میں زرداری کے ساتھ نہیں کھڑاہوسکتا۔عمران خان نے کہاکہ عدلیہ کوسلام پیش کرتاہوں۔نوازشریف سیاسی شہید بننے کی کوشش کررہے ہیں ان کی پوری کوشش ہے کہ ان کوجیل میں ڈالاجائے۔جبکہ سسٹم کوڈی ریل کرنے کیلئے آرمی پرتنقید کررہے ہیں۔نوازشریف کوپتاہے کہ انہیں اگلے ماہ منی لانڈرنگ میں سزاہونے والی ہے۔اس لیے نوازشریف کوشش کررہاہے کہ سسٹم ڈی ریل ہوجائے۔کیونکہ نوازشریف نے اتنے سال محنت کرکے پیسا لوٹ کرباہرلیکرگئے وہ ساراپیسا فریزہوجائے۔اسی لیے جڑانوالہ اور ادھرادھربھاگے پھررہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.