معصوم زینب قتل کیس ایک ٹیسٹ کیس کی حیثیت رکھتا ہے،
انصاف کے تقاضے ہر صورت پورے کئے جائینگی:شہبازشریف حقائق کو مسخ کرنا ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے،کسی کو شفاف اور بے لاگ تحقیقات پر اثر انداز ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی غلط بیانی اور بے بنیاد دستاویزات کے ذریعے ہیجان اور ابہام پیدا کرکے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا پنجاب حکومت نے انصاف کے منافی کوئی کام کیا ہے نہ آئندہ کسی کو کرنے دیا جائے گا،کیس پر پیش رفت کا باقاعدہ جائزہ لے رہا ہوں قوم کی معصوم بیٹی پر جو ظلم ہوا اس پر ایسے افسوسناک روّیے قومی تقاضوں کے منافی ہیں، وزیراعلیٰ کا اجلاس سے خطاب
ہفتہ 27 جنوری 2018 20:51
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ غلط بیانی اور بے بنیاد دستاویزات کے ذریعے ہیجان اور ابہام پیدا کرنا قومی تقاضوں کے خلاف ہے۔
پنجاب حکومت نے انصاف کے منافی کوئی کام کیا ہے نہ آئندہ کسی کو کرنے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ابہام پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کے عزائم قوم کے سامنے آشکار ہو چکے ہیں۔ قوم کی معصوم بیٹی پر جو ظلم ہوا اس پر ایسے افسوسناک روّیے قومی تقاضوں کے منافی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قانون کے تحت انصاف کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دی جائے گی اور میں ذاتی طور پر کیس پر ہونے والی پیش رفت کا باقاعدہ جائزہ لے رہا ہوں۔ انصاف کی فراہمی کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ آر پی او ملتان نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان، مشیر رانا مقبول احمد، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.