پشاور میں اکادمی ادبیات کے دفتر کا قیام معاشرتی رویوں کو بدلنے کی طرف عملی قدم ہے، اقبال ظفرجھگڑا
حکومت نے اہل قلم کی سرپرستی کے لئے عملی کام کیا، پشاورکے بعد اراضی ملتے ہی فاٹا میںبارہ کروڑ سے اکادمی کی عمارت تعمیرہوگی، عرفان صدیقی گورنر خیبرپختونخوا نے مشیر وزیراعظم کے ہمراہ اکادمی ادبیات پشاور کے دفتر کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، چھ کروڑ لاگت آئیگی
ہفتہ 27 جنوری 2018 21:28
(جاری ہے)
قومی تاریخ وادبی ورثہ کی وزارت جب سے ان کو تفویض ہوئی ہے، علمی وادبی ادارے متحرک اور فعال ہوئے ہیں جو ایک خوش آئند امر ہے۔
انہوں نے بیالیس سال بعد اکادمی ادبیات کا دائرہ ملک کے دوردراز علاقوں تک پھیلانے کے منصوبہ کو سراہتے ہوئے کہاکہ علم کی پیاس بجھانے سے ہی رویوں سے لگائی گئی آگ بجھائی جاسکتی ہے۔ مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی نے علم وادب کے فروغ کو کارخیر قرار دیتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اہل قلم کی سرپرستی اور پزیرائی کے لئے عملی کام کردکھایا ہے۔ اہل قلم کا حق ادانہ کرنے والی قوم ذہنی اعتبار سے پیچھے رہ جاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پشاور میں چھ کروڑ روپے کی لاگت سے اکادمی ادبیات کا دفتر تعمیر ہورہا ہے۔ فاٹا میں اہل قلم کے لئے دفتر کے قیام کے لئے بارہ کروڑ روپے کی خطیر رقم منظورہوچکی ہے۔ اراضی ملتے ہی فاٹا میں عمارت کی تعمیر شروع ہوجائے گی۔ انہوں نے کہاکہ بیالیس سال میں اکادمی کی وسعت اور اہل قلم کے لئے کچھ نہ کیاگیا۔ اکادمی کے یہ دفاتر علمی، ادبی اور تہذیبی مراکز بنیں گے۔علم وادب کی سوچ پروان چڑھانے کا سرچشمہ ثابت ہوں گے۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ مستحق اہل قلم کا ماہانہ وظیفہ سات ہزار سے بڑھا کر تیرہ ہزار کردیا ہے جبکہ وظائف کی تعداد450لکھاریوں سے بڑھا کر 900 کردی ہے۔ لکھاریوں کی حوصلہ افزائی کے لئے مختلف زبانوں میں لکھی گئی کتب پر دئیے جانے والے ایوارڈز کی تعدادگیارہ سے بڑھاکربیس کی گئی۔ اہل قلم کی انشورنس کی رقم بھی دوگنا کی گئی۔ تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لئے اہل قلم کی نگارشات کی سرکاری خرچ پر اشاعت کا بھی بندوبست کیاگیا ہے۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ وفاقی حکومت اہل علم ودانش کی سرپرستی کے لئے تمام ممکن اقدامات اٹھارہی ہے۔علم وادب سے وابستہ افراد کی مدد کے لئے پچاس کروڑ روپے سے انڈا?منٹ فنڈپہلے ہی قائم ہوچکا ہے۔ تقریب میں قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویڑن کے وفاقی سیکریٹری انجینئر عامر حسن، اکادمی ادبیات پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر قاسم بھگیو، جوائنٹ سیکریٹری کیپٹن (ر) عبدالمجید نیازی کے علاوہ بڑی تعداد میں ادیبوں، دانشوروں اور اہل قلم شریک ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.