وزیر اعظم (آج) دوروزہ عالمی نمائش ’’گوادر ایکسپور 2018‘‘ کا افتاح کرینگے

پاکستانی و چینی سرمایہ کاروں کیساتھ یورپ، امریکہ، افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ کے سرمایہ کاروں سمیت 5000غیر ملکی تاجر شریک ہونگے چینی کمپنی کا گوادر ڈسٹرکٹ کونسل کے ساتھ معاہدہ ،ْ غربت کے خاتمے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے

اتوار 28 جنوری 2018 13:21

گوادر /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی (آج)پیر کو دوروزہ عالمی نمائش ’’گوادر ایکسپور 2018‘‘ کا افتاح کرینگے ،ْ گوادرایکسپو2018ء میں پاکستانی و چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ یورپ، امریکہ، افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ کے سرمایہ کاروں سمیت 5000غیر ملکی تاجر شریک ہونگے ۔ذرائع کے مطابق نمائش کے دوران ’’گوادرفری زون‘‘ کا افتتاح بھی ہو گا چینی حکام کے مطابق گوادرفری زون کی تعمیر 2007ء میں شروع ہوئی تھی تاہم 2015ء کے بعد اس پر تیزی سے کام ہوا اور اب یہ پوری طرح تیار ہو چکا ہے اور اسے دنیا کے کسی بھی بہترین صنعتی زون کا ہم پلہ قرار دیا جاسکتا ہے حکام کے مطابق چین گوادر کو پورے ریجن میں ایک بڑے تجارتی مرکز کے طورپراٴْبھرتا ہوا دیکھ رہا ہے جس کے ثمرات نہ صرف پاکستان اورچین کومیسر آئیں گے بلکہ علاقے کے دیگر ممالک بھی یہاں کی تجارتی سرگرمیوں سے فائدہ اٴْٹھاسکیں گے۔

(جاری ہے)

گوادرفری زون میں اس وقت 2000مقامی افرادکام کر رہے ہیں اور جب یہ پوری طرح کام کرنا شروع کر دیگا تو لگ بھگ 40ہزارمقامی افرادکو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔چینی کمپنی نے گوادر ڈسٹرکٹ کونسل کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت غربت کے خاتمے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔کاشت کاروں کو سبزیاں اور فصلیں اٴْگانے کیلئے مالی امداد دی جائے گی اور پھر یہ سبزیاں ان سے مارکیٹ ریٹ پر خرید کر برآمد کی جائیں گی۔

جن لوگوںکے پاس رہنے کو گھر نہیں ہیں۔انہیں مکانات بنانے کے لیے پیسے دیے جائیں گے ،ْبچوں کے تعلیمی اخراجات پورے کرنے میں بھی مدد کی جائے گی۔گوادرڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین بابوگلاب نے تصدیق کی کہ یہ معاہدہ گوادر اوراس کے گردونواح میں رہنے والے مقامی لوگوں کی زندگیوں میں خوشحالی لانے کا نقطہ ء آغاز ثابت ہو گاجبکہ گوادر فری زون کی فعالیت سے پاکستانی سرمایہ کاروں اور برآمدکنندگان کو عالمی سطح پر اپنے آپ کو منوانے کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :