امن وامان حکومت کا ترجیحی ایجنڈا ہے، اس میں لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں،امن وسلامتی کے بغیر ملک کی معاشی طاقت سے استفادہ نہیں کیا جاسکتا،وفاقی حکومت امن وامان کی بہتری کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی،وفاقی حکومت کی طرف سے کراچی کیلئے اعلان کردہ ترقیاتی پیکج سے فوری اور دیر پا مثبت نتائج برآمد ہوں گے،
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا امن وامان کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں اظہار خیال
اتوار 28 جنوری 2018 23:10
(جاری ہے)
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تمام سٹیک ہولڈرز کے مابین قانون کے نفاذ اور تکنیکی تعاون دائرہ کار میں قومی سطح پر ہم آہنگی اور ڈیٹا بیس کی انٹیگریشن کی ہدایت کی۔
وزیراعظم کو کراچی میں ماورائے عدالت قتل کے حالیہ واقعات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ واقعات شرمناک ہیں جو رونما نہیں ہونے چاہئیں تھے۔ وزیراعظم نے فوری تحقیقات کی تعریف کی اور ہدایت کی کہ مجرموں کو بلاتاخیر انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہئے۔ انہوں نے اختیارات کے ناجائز استعمال کو روکنے اور بے گناہ شہریوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے کراچی کیلئے اعلان کردہ ترقیاتی پیکج سے فوری اور دیر پا مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ وزیراعظم نے کراچی میں بین الاقوامی تقریبات کے پرامن اور کامیاب انعقاد میں رینجرز اور پولیس کے کردار کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے اطمینان کا اظہار کیا کہ کراچی میں سرمایہ کاری کیلئے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے ترقیاتی عمل بھرپور طریقہ سے جاری رہے گا اور سیکورٹی آپریشن کے نتائج دیر پا ثابت ہوں گے۔ اجلاس میں گورنر سندھ محمد زبیر، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر مصدق ملک، صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا اور دیگر سینئر سول و فومی افسران بھی شریک تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.