کراچی ،ْطارق روڈ سمیت اہم علاقوں میں پتھاروں کی بھرمار لاکھوں روپے بھتے کی وصولی

نائٹ ہوٹلنگ کے نام پر سروس روڈ اور فٹ پاتھوں کو بھی گھیر لیا گیا افسران تجاوزات کی سرپرستی کرنے میں ملوث مشینری اور فنڈز نہ ہونے کا بہانہ بناکر تجاوازت کیخلاف کارروائی کرنے سے گریز منتخب نمائندے بدنام ہورہے ہیں ،ْذرائع

پیر 29 جنوری 2018 16:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2018ء) بلدیہ ضلع شرقی میں تجاوزات کے نام پر یومیہ لاکھوں کی بھتہ وصولی کا انکشاف،ضلع جنوبی کے بعد ضلع شرقی تجاوزات قائم کرنے والوں کیلئے دوسرا بڑا ضلع بن گیا،طارق روڈ،بہادر آباد،محمود آباد،گلشن اقبال،ابوالحسن اصفہانی روڈ ،کے ڈی اے مارکیٹ،یونیورسٹی روڈ سمیت دیگر مقامات پر ہزاروں کی تعداد میں ٹھیلے پتھاروں کا قبضہ،نائٹ ہوٹلنگ کے نام پر سروس روڈز،فٹ پاتھ اور شاہراہوں کو بھی گھیر لیا گیا،منتخب نمائندوں کی نیک نامی پر سوالات اٹھنے لگے،شہری حلقوں نے کرپٹ افسران کیخلاف سخت کارروائی اور ضلع شرقی کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے اعلی حکام سے سخت نوٹس اور تحقیقاتی اداروں سے کارروائی کا مطالبہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ ضلع شرقی میں تعینات افسران کی مبینہ سرپرستی سے ضلع کی تمام اہم سڑکوں ،سروس روڈ اور فٹ پاتھوں پر ہزاروں کی تعداد میں ٹھیلے اور پتھارے قائم کردیئے گئے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران نے مشینری اور فنڈز نہ ہونے کا بہانہ بناکر تجاوزت کیخلاف کارروائی روک رکھی ہے،ضلع شرقی میں تعینات ایک افسر پر مبینہ طور پرتجاوزات کی سرپرستی کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ضلع شرقی کے شہریوں نے عدلیہ اور اعلی حکام سے اس سلسلے میں سخت نوٹس لینے جبکہ تحقیقاتی اداروں سے بدعنوانیوں میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :