جامعہ کراچی میں ضمنی امتحانات یکم مارچ سے شروع ہوں گے

منگل 30 جنوری 2018 12:48

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2018ء) جامعہ کراچی میں ضمنی امتحانات یکم مارچ سے شروع ہوں گے۔ جامعہ کے انچارج سیمسٹر سیل ندیم احمد خان کے مطابق آئوٹ گوئنگ اورسابق طلبہ(صبح وشام پروگرام)کے لئے ضمنی امتحانات برائے 2017 کا آغازیکم مارچ سے ہورہا ہے۔امتحانات میں شرکت کے خواہشمند صبح کے طلباوطالبات اپنے امتحانی فارم یکم فروری تا16 فروری تک 500روپے فی کورس کے اعتبار سے جمع کراسکتے ہیں،جبکہ 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ19 تا 28 فروری تک جمع کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

شام کے طلباوطالبات 1000 روپے فی کورس کے اعتبار سے یکم فروری تا16 فروری2018 تک جبکہ 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ19 تا 28 فروری تک جمع کراسکتے ہیں۔ ویلیڈ انرولمنٹ کے حامل آئوٹ گوئنگ اورسابق طلبہ ہی مذکورہ امتحانات میں شرکت کے اہل ہوں گے ۔جوطلبہ شارٹ آف سی جی پی آر قراردیئے جاچکے ہیں یا 45% فیصد سے کم پرسنٹیج کے حامل ہیں وہ ان امتحانات میں شرکت کرسکتے ہیں جبکہ فرسٹ اور سیکنڈ ڈویژن کے حامل طلبہ مذکورہ امتحانات میں شرکت کے اہل نہیں ہیں۔ریگولر ،تین مرتبہ فیل ہونے والے اور شارٹ آف اٹینڈنس کے حامل طلبہ امتحانات میں شرکت کے اہل نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :