چینی شہرچنگ ڈائو میں دندان سازی اورطبی وجراحی آلات کی بین الاقوامی نمائش 25اپریل سے شروع ہوگی

منگل 30 جنوری 2018 17:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2018ء) چین کے شہرچنگ ڈائو میں دندان سازی اورطبی وجراحی آلات کی بین الاقوامی نمائش رواں سال 25اپریل سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

ٹریڈڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق چارروزہ نمائش میں ڈینٹل اورسرجیکل آلات تیارکرنے والی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گی۔اتھارٹی نے نمائش میں شرکت کی خواہش مندکمپنیوں سے 9فروری تک رجسٹریشن کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں، نمائش میں شرکت کی فیس 65ہزارروپے مقرر کی گئی ہے۔اس نمائش میں متعدد پاکستانی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔