پاکستان ہر سال9ہزار افراد آلودگی کی وجہ سے موت کے منہ میں جارہے ہیں-ماہرین
میاں محمد ندیم بدھ 31 جنوری 2018 13:25
(جاری ہے)
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے بڑے شہروں کی فضا میں آلودگی کی وجہ بننے والے ذرات یا پارٹیکل میٹر (پی ایم) خطے کے دیگر ممالک کے شہروں سے بھی زیادہ ہیں اور ان ممالک میں بھوٹان، بھارت اور سری لنکا شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ان ممالک نے اپنے طور پر فضائی آلودگی ختم کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں لیکن پاکستان کو اب بھی ان اقدامات پر عمل کرنا ہے اور ورنہ اسے آلودہ ہوا کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔عالمی بینک نے اس ضمن میں ایک مطالعہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ ملک میں 2007ءسے 2011ءتک پائے جانے والے فضائی آلودگی کے ذرات یا پی ایم کو ناپا گیا جن میں سلفر ڈائی آکسائیڈ اور سیسہ سر فہرست ہے اور پاکستانی فضاﺅں میں ان ذرات کی مقدار عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مقررہ معیار سے کہیں زیادہ ہے۔دوسری جانب انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کے سابق سربراہ آصف شجاع خان نے بتایا کہ یہ رپورٹ 2014ءمیں تیار کی گئی تھی لیکن اس کے بعد صورتحال مزید خطرے سے دوچار ہوگئی ہے۔ سال 2017ءمیں (پنجاب میں) اسموگ نے زراعت اور معیشت پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔آصف شجاع خان نے مزید بتایا کہ فی الحال آب و ہوا کی تبدیلی سے معاملات مزید گھمبیر ہورہے ہیں اور گزشتہ سال کثیف اسموگ اس کی ایک مثال ہے لیکن اسموگ کی روک تھام مقامی مسئلہ نہیں بلکہ اس کے لیے علاقائی تعاون درکار ہوگا۔پاکستان کے معاشی حب کراچی میں ہوا کا معیار بہت ناقص اور آلودہ ہوچکا ہے۔ گھر سے باہر پی ایم کا تناسب ڈبلیو ایچ او کی راہنما ہدایت کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔کراچی کی فضاﺅں میں پی ایم 2.5 فضائی آلودگی کی شرح 88 مائیکرو گرام فی مکعب میٹر ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف کراچی میں سالانہ 9000 افراد فضائی آلودگی سے قبل ازوقت موت کے منہ میں جارہے ہیں۔ اس رپورٹ میں پاکستان کی فضائی آلودگی کے کئی حوالوں پر تحقیق اور غور کیا گیا ہے۔گزشتہ 20 برس میں پاکستانی سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد 20 لاکھ سے بڑھ کر 1 کروڑ 6 لاکھ ہوچکی ہے جبکہ موٹر سائیکلوں کی سالانہ تعداد 450 فیصد سے بڑھ کر 650 فیصد تک ہوئی ہے۔سیمنٹ، چینی، اسٹیل، پاور پلانٹ اور کھاد بنانے والے کارخانوں سے انتہائی مضر دھواں خارج ہورہا ہے ان کارخانوں کو فرنس آئل سے چلایا جارہا ہے اور نتیجے میں سلفر کی آلودگی بڑھ رہی ہے۔ پاکستان میں ہر روز 54 ہزار میٹرک ٹن ٹھوس کچرا پیدا ہوتا ہے جو یا تو نشیبی علاقوں میں پھینکا جارہا ہے یا پھر اسے جلادیا جاتا ہے۔ کسان فصل کٹائی کے بعد گنے کے کھیتوں کو آگ لگاکر چاول کی پھوگ کو بھی جلارہے ہیں جس سے ہوا کی کثافت بڑھ رہی ہے۔ ملک میں خشک موسم اور تیز رفتارہوائیں سندھ اور جنوبی پنجاب میں گردوغبار بڑھا رہی ہیں اور یوں پی ایم 10 کی مقدار ہوا میں بڑھتی جاری ہے۔ فضائی آلودگی پاکستان میں انسانی صحت کو شدید متاثر کررہی ہے۔ پاکستان میں ہر سال 80 ہزار سے زائد افراد فضائی آلودگی کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیے جارہے ہیں۔ان میں سے 8000 افراد سانس اور پھیپھڑوں کے مستقل مریض بن رہے ہیں جبکہ 5 لاکھ افراد سانس کے دیگر عارضوں میں مبتلا ہورہے ہیں جن میں اکثریت بچوں کی ہے۔سال 2005ءمیں پاکستان میں فضائی آلودگی سے ہونے والے مالی نقصان کا ازالہ ایک ارب امریکی ڈالر لگایا گیا تھا جو پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار کا 1.1 فیصد حصہ بنتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.