پنجاب پبلک ہیلتھ ایجنسی کا پی سی ون منظور کر لیا گیا

بدھ 31 جنوری 2018 15:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2018ء) پلاننگ اینڈ ڈوویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے 49پرونشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں پنجاب پبلک ہیلتھ ایجنسی کے پی سی ون کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ محمد جہانزیب خان نے کی جس میں سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ کئیر علی جان خان، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ ، سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی ساہو، ممبر ہیلتھ ڈاکٹر شابانہ حیدر ، سربراہ پی ایم یو ، پی پی ایچ اے ڈاکٹر شبنم سرفراز اور ممبران پی اینڈ بورڈ سمیت دیگر شرکاء بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر شابانہ نے تمام شرکاء کو سکیم کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ پی کے ایل آئی کی طرز پر پی پی ایچ اے کا قیام چیف منسٹر پنجاب کے ویژن صحت ،’خدمت صحت عبادت‘ کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔

(جاری ہے)

دونوں سیکرٹری صاحبان نے اس بات کی تائید کی کہ اس ادارے کا قیام نہایت ضروری ہے کیوںکہ موجودہ سسٹم میں پبلک ہیلتھ کے لازمی فنکشنز بہت سے ذیلی اداروں میں بٹے ہوئے ہیں اور بقیہ فنکشنز کسی اور ادارے کے مینڈیٹ کا حصہ نہیں ہیں اور اسی خلاء کو پنجاب پبلک ہیلتھ ایجنسی پر کرے گی۔

میٹنگ کے اختتام پر چئیرمین پی اینڈ ڈی بورڈ نے ادارہ کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ پی پی ایچ اے بحیثیت ادارہ تمام متعلقہ شعبوں اور اداروں کے ساتھ مل کر پنجاب کی صحت عامہ کے لئے کام کرے گی۔ اس موقع پر چئیرمین نے پی ایم یو ٹیم کی انتھک محنت کو بھی سراہتے ہوئے یہ امید ظاہر کی کے یہ ٹیم اسی طرح پی پی ایچ اے کے قیام میں قلیدی کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :