علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی ایڈ کی ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ 2 فروری 2018 18:47

چیچہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول چیچہ وطنی میں بی ایڈ کی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ورکشاپ کوارڈینیٹر رانا عابد علی خاں اور اسسٹنٹ کوارڈینیٹر محمد انعام الحق نے صحافیوں کو بتایا کہ ریجن ڈائریکٹر چوہدری ذوالفقار علی نے طلباء کو ان کی دہلیز تک علم کی روشنی پہنچانے کیلئے تحصیل لیول پر ورکشاپ سینٹر قائم کر کے چیچہ وطنی علاقہ کے طلباء کو سہولت فراہم کی ہے اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے ورکشاپ کے دوران اعلیٰ تعلیم یافتہ ریسورس پرسنز کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں جو بی ایڈ کے متعلق طلباء کو پڑھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :