لیبیا ،ْ مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 8 پاکستانیوں سمیت 10 جاں بحق

کشتی میں 90 افراد سوار تھے ،ْ اکثریت کا تعلق پاکستان سے ہے ،ْ اقوام متحدہ کی تنظیم برائے مہاجرین کا بیان

جمعہ 2 فروری 2018 21:12

طرابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) لیبیا کے سمندری علاقے میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے کم ازکم 90 افراد ڈوب گئے ،ْ 8 پاکستانیوں سمیت 2 لیبیا کے باشندوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی تنظیم برائے مہاجرین نے بتایا کہ کشتی میں 90 افراد سوار تھے اور اطلاعات کے مطابق ان میں سے اکثریت کا تعلق پاکستان سے ہے۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے ترجمان اولیویا ہیڈن نے کہا کہ مہاجرین کو لے جانے والی کشتی لیبیا کے ساحل زوارا کے سمندر میں ڈوب گئی۔انہوںنے کہاکہ کم ازکم 90 افراد ڈوب گئے ہیں اور 10 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جن میں سے دو کا تعلق لیبیا سے تھا جبکہ دیگر 8 افراد کا تعلق پاکستان سے ہے۔تنظیم کے مطابق حادثے میں ڈوبنے والے دو افراد نے تیر کر جان بچائی جبکہ تیسرے شخص کو ماہی گیروں کی کشتی نے بچالیا۔

متعلقہ عنوان :