عام انتخابات میں مجلس عمل کی کا میا بی کے لئے تمام تر توا نائیاں صر ف کر ینگے ،مفتی کفایت اللہ

جمعہ 2 فروری 2018 21:17

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2018ء)جمعیت علما ء اسلام کے قایمقام صو با ئی امیر مفتی کفایت اللہ نے کہا ہے کہ اگلے عام انتخابات میں مجلس عمل کی کا میا بی کے لئے تمام تر توا نائیاں صر ف کر ینگے ،خیبرپختون خواہ میں اگلی حکومت مجلس عمل کی ہو گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلا مبٹ جے یو آئی دفترمیں جمعیت علما ء اسلام کے ضلعی مجلس عمومی کے اجلاس سے خطاب میں کیا ،اجلاس سے صو بائی جنرل جاینٹ سیکرٹری عین الدین شاکر ،ضلعی امیر مولانا زاہد خان ،جنرل سیکر ٹری حاجی امین اللہ ،ترجمان مفتی خالد محمود اور سابق مشیر وزیر اعلی محمد رحیم حقانی نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

قایمقام صو با ئی امیر مفتی کفایت اللہ نے واضح کیا صو با ئی حکومت وضاحت کریں کہ ایماء کرام کو اعزازیہ کس مد سے دیا جارہاہیں،صو بہ بھر کے علما ء کرام مذکورہ اعزازیہ کو مسترد کر تے ہیں ،انہوں نے کہا کہ مذ کورہ اعزازیہ براہ راست امریکہ کی جانب سے صو با ئی حکومت کو د ی جا نی والی امدادسے دیا جارہا ہے ،انہوں نے کہا کہ آنے والا دور سیکولر قوتوں کے خا تمے اور اسلام پسند قوتوں کے غلبے کا ہے ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے صو بہ کا کلچر تباہ اور نو جوانوں کو بے راہ روی کی جا نب د کھیل دیا ہے ،یکم اپریل کو پشاور میں جے یو آئی کے زیر اہتمام منعقدہ غلبہ اسلام کا نفرنس میں دس لاکھ کارکن شریک ہو نگے ،مذکورہ کا نفرنس صوبے کی سیاست کا رخ متعین کر ئیگی