نااہل نواز شریف کی کراچی آمد پر گورنر سندھ سمیت دیگر وزراء کے کردار پر افسوس ہوا، گورنر سندھ ایک ملازم کی طرح پیش ہوئے، حلیم عادل شیخ

سندھ میں پیپلز پارٹی والے 9سالوں سے نیند میں سو رہے تھے، اب الیکشن قریب ہوتے ہی نوکریاں جیبوں میں لیکر پھر رہے ہیں

جمعہ فروری 22:18

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر ایگزیکیوٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ کراچی سے میرپورخاص پہنچے جہاں پر پی ٹی آئی یوتھ ونگ میرپورخاص کے صدر توصیف ملک کی جانب سے پی ٹی آئی یوتھ ونگ آفیس میرپورخاص کا افتتاح کر دیا، اور پی ٹی آئی میں شمولیت کرنے والے سینکڑوں برادریوں سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا نااہل نواز شریف کی وجہ سے سیاست بدنام ہورہی ہے، ایک نااہل سیاستدان نواز شریف کی کراچی آمد پر سندھ کے گورنر سمیت عوام کے منتخب وزرابھی حاضری میں پیش پیش تھے جس پر افسوس ہوا، انہو ں نے کہا کہ چوری کا حساب دینے کے بجائے نااہل نواش شریف ہر جگہ جاکر یہ بات کرتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا ، عوام ان کرپٹ لٹیروں کا اب جان چکی ہے، آنے والی الیکشن میں عوام ایسے کرپٹ حکمرانوں کا بائیکاٹ کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا سندھ میں پ پ والوں نے 9سالوں میں عوام کا خون چوسا ہے، اب الیکشن قریب دیکھ کر جعلی نوکریاں جیبوں میں رکھ کر عوام کے پیچھے چل رہے ہیں، انہوں نے کہا زرداری عوام کے ووٹ کو کوئی حیثیت نہیں دیتا عوام کے ووٹ کو خریدنا چاہتا ہے لیکن اب عوام جا چکی ہے ان کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن کا جواب ان کو الیکشن میں دیا جائے گا، انہوں نے کہا پی ٹی آئی الیکشن میں بھرپور نمونے سے آرہی ہے آنے والے الیکشن میں پورے پاکستان سمیت سندھ میں سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں انصاف ہر شخص کے لئے ہوگا ، انہوں نے کہا کہ ہم فل فرائے اور ہاف فرائی کی مزمت کرتے ہیں، ماورائے عدالت قتل پولیس عوام دشمنی کی وجہ سے بھی کیئے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا وفاقی حکومت الیکشن میں ووٹ خریدنے کے لئے ابھی سی تیاری کر رہی ہے پئٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے حکمران پئسوں کرپشن کر رہے ہیں، جس کی مذمت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ عوام نے پئٹرولیم مصنوعات کو مکمل رد کیا ہے، حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو رلیف نہیں مل رہا ہے، غربت کی شرع دن بہ دن بڑھ رہی ہے، انہوں نے کہا میرپورخاص ڈویزن میں بھی پ پ والوں نے عوام سے ووٹ لینے کے بعد کچھ نہیں دیا ہے، میرپورخاص شہر کو بھی کھنڈر بنا دیا گیا ہے، اب الیکشن قریب آتے ہیں پ پ والے بلوں سے نکل آئے ہیں لیکن عوام ان کر مسترد کر چکی ہے۔

اس موقعہ پر پی ٹی آئی ہنما عمران قریشی، لیبر ونگ سندھ کے صدر گل نمروز خان، جنرل سیکریٹری نعیم عادل شیخ، امام الدین کیریو مینارٹی ونگ ،سندھ کے صدر جئہ پرکاش اکرانی پی ٹی آئی میرپورخاص ڈویزن کے صدر اکبر پلی، پی ٹی آئی میرپورخاص ڈویزن کے جنرل سیکریٹری جانشیر جونیجو اور دیگر پی ٹی آئی رہنما و کارکنان بھی موجود تھے، دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ ٹیم کے ہمراہ پی ٹی آئی لیبر ونگ کے ڈپٹی جنرل جنرل سیکریٹری چنیسر آریسر کے بھائی کی تقریب شادی میں شرکت کے لئے عمرکوٹ ضلع کے شہر ڈھورو نارو پہنچے تھے۔