پی پی ایل کا مہران یونیورسٹی میں چیئر کیلئے عطیہ

بدھ 7 فروری 2018 20:35

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2018ء) پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ(پی پی ایل) نے مہران یونی ورسٹی آف انجینئرنگ و ٹیکنالوجی (ایم یو ای ٹی ) جامشورو میں پیٹرولیم انجینئرنگ(پی ای ) کی پی پی ایل چیئرکے لئی7ملین روپے کی پہلی قسط کی ادائیگی کردی ہے۔پی پی ایل نے اس چیئر کے تحت آئندہ پانچ سالوں کے دوران مختلف سرگرمیوں کے لئے تقریباً50 ملین روپے مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

انسٹیٹیوٹ برائے پٹرولیم وقدرتی گیس انجینئرنگ(آئی پی این جی ای)، ایم یو ای ٹی کے ڈائیریکٹر ڈاکٹر عبدالحق تونیواورپی پی ایل چیئر کے پروفیسر ڈاکٹر سرفراز احمد جوکھیو نے مشترکہ طور پر پی پی ایل کے ہیڈ آفس میں دونوں اداروں کے عہدے داروں کی موجودگی میںسید وامق بخاری سے چیک وصول کیا۔ آئی پی این جی ای، ایم یو ای ٹی میں پٹرولیم انجینئرنگ چیئر ایک کُل وقتی پروفیسر کی خدمات حاصل کر کے حال ہی میں فعال ہوئی ہے۔ چیئر کے قیام کا مقصدآئی پی این جی ای میں بین الاقوامی معیار کے مطابق تحقیق پرمبنی ڈھانچے کی تیاری اور اسے لاگو کرنا ہے جس میں گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے نصاب کاان بنیادوں پرتجزیہ اور تیاری بھی شامل ہے۔