وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
وزیراعظم کے قومی صحت پروگرام کے دوسرے مرحلہ، گریٹر کراچی سیوریج پلان، نیسکام فیز ون سمیت دیگر کئی منصوبوں کی منظوری دی گئی
بدھ 7 فروری 2018 21:34
(جاری ہے)
اجلاس میں کراچی میں صنعتی علاقوں کیلئے کمبائن ایفلواینٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس (سی ای ٹی پی) کے قیام کی بھی منظوری دی گئی، اس منصوبہ کی لاگت 11 ارب 79 کروڑ 90 لاکھ روپے ہے۔
یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت اپنا حصہ سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے ذریعے دے گی۔ اجلاس میں گریٹر کراچی سیوریج منصوبہ کیلئے 36 ارب 11 کروڑ 70 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی جبکہ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اس منصوبہ پر عملدرآمد کیلئے مؤثر مانیٹرنگ کی بھی ضرورت ہے تاکہ منصوبہ پر بغیر کسی رکاوٹ کے عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔ اجلاس میں ایکنک نے نیشنل الیکٹرانکس کمپلیکس آف پاکستان نیسکام اسلام آباد فیز ون توسیعی منصوبہ کی بھی منظوری دی۔ صحت پروگرام فیز ٹو کیلئے 33 ارب 63 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی، صحت پروگرام فیز ٹو کا مقصد موجودہ حکومت کے وژن کے مطابق ملک بھر میں صحت کی سروسز کو وسعت دینا ہے بالخصوص خواتین، بچوں اور معاشرہ کے پسماندہ طبقات کو صحت کیلئے سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر سندھ حکومت کے نمائندہ نے وزیراعظم کے قومی صحت پروگرام کیلئے کسی بھی قسم کی مالی معاونت سے معذرت کر لی۔ اجلاس میں فاٹا میں غلانئی۔مہمند۔گھاٹ روڈ منصوبہ کی توسیع کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں 27 اور 28 دسمبر 2007ء میں فسادات اور احتجاج اور 2010ء میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ازالہ کیلئے تقریباً 20 ارب روپے کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں آبی وسائل سے متعلقہ منصوبوں کے حوالہ سے جلال پور آبپاشی نہر منصوبہ کیلئے 32 ارب 72 کروڑ 14 لاکھ روپے کی بھی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ پاپن ڈیم منصوبہ کیلئے 5 ارب 30 کروڑ 77 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں 3 ارب 94 کروڑ 64 لاکھ 81 ہزار روپے کی لاگت سے شمالی پاکستان میں گلیشیل لیک آئوٹ برسٹ فلڈ (جی ایل او ایف 2 رسک ریڈکشن) منصوبہ کی منظوری دی گئی۔ قبل ازیں وزیراعظم نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی بھی صدارت کی جو وزیراعظم آفس میں ہوا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.