زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے سکولوں کی تعمیر نو کا کام جلد شروع کیا جائیگا ، صوبائی وزیر پرنس احمد علی

جمعرات 8 فروری 2018 22:31

کوئٹہ۔08فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2018ء) صوبائی وزیر ماحولیات وانفارمیشن ٹیکنالوجی پرنس احمد علی نے اسلام آباد میں معروف صنعتی ادارے کے سربراہ میاں منشاء سے ملاقات کے دوران سی ایس آر کے تحت لسبیلہ میں فلاحی منصوبوں سے متعلق بات چیت کی، میاں منشاء نے صوبائی وزیر کو یقین دہانی کرائی کہ لسبیلہ کے بیروزگارنوجوانوں کو ملازمتوں میں ترجیح اور لسبیلہ کے زلزلہ متاثرہ اسکولوں کی تعمیر نو میں سی ایس آر کے تحت ڈی جی سیمنٹ فیکٹری خدمات سرانجام دیگی۔

جمعرات کو معروف صنعتی ادارے کے انجینئرز کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ کونسل کے وائس چیئرمین قادر بخش جاموٹ اور متعلقہ محکموں سے تعلق رکھنے والے افسران کے ہمراہ بیلہ کے زلزلہ متاثرہ اسکولوں کا دورہ اور معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

رکن صوبائی اسمبلی پرنس احمد علی احمدزئی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو کی ہدایت پر صوبائی حکومت ترجیحی بنیادوں پر زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے اسکولوں کی تعمیر نو کا کام جلد شروع کیا جائیگا اور صنعتی ادارے بھی اس سلسلے میں سی ایس آر کے تحت اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حلقے کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے محکمہ مال کے عملہ پر مشتمل ٹیمیں سروے میں مصروف ہیں، ہم نے مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا، وزیر مملکت جام کمال بھی حلقے کے دورے پر ہیں اور وہ مسلسل حلقے کے عوام اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں صوبائی وزیر پی ڈی ایم اے داخلہ سرفراز بگٹی کوبھی زلزلے کی صورتحال سے آگاہ کیا جاچکا ہے صوبائی وزیر کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے کی ٹیم بھی زلزلہ سے متاثرہ اسکولوں میں خیمے اور دیگر تعلیمی ضروریات کے مطابق تدریسی میٹریل ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کو اس سلسلے میں ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں کہ ضلع کے زلزلہ متاثرہ علاقوں کے تمام اسکولوں کی تعمیر نو وبحالی کے کاموںکو یقینی بنایا جائے تاکہ لوگ معمو ل زندگی پر آجائیں۔

متعلقہ عنوان :