کوئٹہ،7ستمبر کی طرح 6فروری یوم فتح مبین اورعاشقان رسولﷺ کے لیے عظیم الشان کامیابی کا دن

ہے،مولاناعبدالغفورحیدری آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کو امت مسلمہ کی شاندار فتح ہے ، جمعیت علماء اسلام کے رہنمائوں کا اراکین آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کو ہدیہ تبریک پیش کیا

جمعرات 8 فروری 2018 22:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2018ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری وڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری،مولانافیض محمد،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،صاحبزادہ کمال الدین،حاجی عبدالواحدصدیقی اورسیدجانان آغانے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کو امت مسلمہ کی شاندار فتح سے تعبیر کرتے ہوئے تما م اراکین اسمبلی ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7ستمبر کی طرح 6فروری یوم فتح مبین اورعاشقان رسولﷺ کے لیے عظیم الشان کامیابی کا دن ہے،انہوںنے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور لاہوری وقادیانی مرزائیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیئے جانے کی قرارداد کو بل کی شکل میں منظور کرنے کا پرجوش خیر مقدم کرتے ہوئے حکومت آزاد کشمیر اور اراکین اسمبلی کو مبارکباد پیش کی ہے انہوں نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کا کام جنت کے حصول کا آسان ذریعہ ہے،جب تک غیر مشروط طورپر ختم نبوت ایمان نہیں ہوگا اسوقت کوئی بھی فرد مسلمان کہلوانے کا حقدار نہیںعقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ اور شریعت محمدی کی اساس اوربنیاد ہے،قادیانی ختم نبوت کی انکار کی وجہ سے دائرہ اسلام سے خارج ہیںختم نبوت کا تحفظ در اصل آپ ﷺ کی ذات اقدس کا تحفظ ہے امت مسلمہ نے ہردور میں جھوٹے مدعیان نبوت کابھرپور اندازمیں تعاقب کیا ہے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے کر 1973ء کی یاد تازہ کردی ہے۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر کی حکومت اور قانون ساز اسمبلی کے اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ،حکومت آزاد کشمیر کے اس اقدام سے پوری امت مسلمہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،انہوں نے 6فروری منگل کو آزاد کشمیر اسمبلی میں راجہ فاروق حیدر ،علی رضا بخاری اور دیگر اراکین اسمبلی کی جانب سے قادیانیوں کو اقلیت قراردیئے جانے کا بل پیش کرنے اور پھر منظورہونے کو آزاد کشمیر اسمبلی کا تاریخ ساز فیصلہ قراردیا ہے اور اس کو ختم نبوت کی بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اسمبلی،سیاسی رہنما اور دینی وقانونی ماہرین نے جو کردار ادا کیا اس پر ہم ان کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ان سب کے لئے توشہ آخرت اور ذریعہ نجات ہوگا اور روزقیامت جناب نبی کریم ﷺ کی شفاعت نصیب ہوگی انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر اسمبلی میں تحفظ ختم نبوت پر قانون سازی کی قرار داد بڑا اقدام ہے انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیئے مسلمان متحد اور متفق ہیںانہوں نے کہاکہ پوری دنیا کے مسلمان آزاد کشمیر اسمبلی کے اس تاریخ ساز قانون سازی پر مسرت اور خوشی کا اظہار کر رہے ہیں انہوںنے گذشتہ روز آزادکشمیر میں عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے قانون سازی پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے انہوں نے کہاکہ قادیا نی اسلام اوروطن دونوں کے غدار ہیں جے یو آئی کے راہنمائوں نے عقیدہ ختم نبوت کا بل پاس کر نے پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور حکومت آزاد کشمیر کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہاہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی نے 74ء کی پاکستان کی قومی اسمبلی کے تاریخی فیصلے کو دہرادیا ہے انہوںنے کہاکہ پاکستان میں حلف نامہ کو اقرار نامہ میں تبدیل کر نے کی سازش کر نے والوں کواب دیکھ لینا چاہیے کہ پرچم ختم نبوت ہمیشہ لہراتا رہے گا انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی اساس ہے اس کے بغیر کوئی عبادت قبول نہیں انہوں نے کہاکہ جو بھی حضور ؐ کی ختم نبوت کا باغی ہے وہ مسلمان نہیں کہلاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :