ضلع عمرکوٹ میں سہ روزہ پولیو مہم کاآغاز 12 فروری سے ہوگاجو 15 فروری تک جاری رہے گی ، ڈپٹی کمشنر

پولیو مہم کی کامیابی کے لیے جو وسائل موجود ہیں ان کو بروئے کا ر لا کر سو فیصد کامیاب کیا جائے ،ندیم الرحمن میمن کی ڈی ایچ او کو ہدایت

جمعہ 9 فروری 2018 15:52

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2018ء) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے کہاہے کہ ضلع عمرکوٹ میں سہ روزہ پولیو مہم کاآغاز 12 فروری سے ہوگاجو 15 فروری تک جاری رہے گی پولیو مہم کی کامیابی کے لیے جو وسائل موجود ہیں ان کو بروئے کا ر لا کر سو فیصد کامیاب کیا جائے ، اسپتالوں میں صفائی ستھرائی اور صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈپٹی کمشنر آفس دربارہال میں شروع ہونے والی پولیو مہم سے متعلق انتظامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں تمام این جی اوز پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا مکمل تعاون اور کردار ادا کریں ، انہوںنے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر سلیم شیخ کو ہدایت کی کہ شروع ہونے والے پولیومہم کے دوران مہم کی سختی سے مانیٹرنگ کی جائے اور کوتاہی کرنے والے نمائندوں کے خلاف موقع پر قانونی کاروائی کی جائے ،اس موقع پر انہوںنے ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر ارم شیخ کو ہدایت کی کہ ضلع میں آبادی بڑھنے کی وجہ سے پولیو مہم ٹیموں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے پسماندہ علاقوں میں متاثر ہو رہی ہے اور اس سلسلے میں آپ ٹیمیں بڑھانے کے لیے اپنی رپورٹ اعلی حکام کو جلد ارسال کریں تاکہ بننے والے ریسروس پلان میں یہ اعداد شمار شامل کئے جا سکیں اور یہ ہدایت بھی کی کہ پولیو کے ویکسین کیریس کی کمی کی وجہ سے ٹیموں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس کی فراہمی کو جلد سے جلد یقینی بنایا جائے ، اس موقع پر انہوںنے فوکل پرسن پولیو ڈاکٹر فرید احمد کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران جن علاقوں کے بچے پولیو کے قطرے پینے سے رہ جاتے ہیں اس کی پوری معلومات لیں خاص طور پر پسماندہ علاقوں کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں جائیں اور پولیو پینے سے رہ جانے والے بچوں کی رپورٹ اسی دن بنانے کی سختی سے ہدایت کریں اور اس میں کوئی بھی کوتاہی نا کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ تمام یوسیز پر یوسیز میڈیکل آفسر کی حاضری کو یقینی بنائیں خاص طور پر یوسیز کھوکھرا پار ، کنری اور ستھڑیو میں روٹین کی ویکسین کی مقدار میں جو کمی ہے اس کو سو فیصد یقینی بنایا جائے ، انہوںنے کہا کہ یوسی ٹالہی میں جو خسرا کے دو کیس رجسٹرڈ ہوئے ہیں اس کی ویکسین جلد سے جلد مکمل کی جائے تاکہ مزید اس کو پھیلنے سے روکا جائے ،انہوںنے یہ ہدایت بھی کی کہ پولیو مہم کی لیڈی ہیلتھ ورکر کو دورزدراز علاقوں کے لیے گاڑیوں کی سہولت فراہم کی جائے ، انہوںنے سماجی تنظیم شفاء فائونڈیشن کے نمائندے غلام علی کو ہدایت کی کہ شفاء فائونڈیشن کی 18 ورکر کو پولیو مہم میں شامل اورپولیو کی ٹرینگ ضرور کروائیں ، اس موقع پر پولیو کے فوکل پرسن ڈاکٹر فرید احمد ھنگورجو نے اجلاس کو شروع ہونے والی پولیو مہم کے متعلق مکمل بریفنگ دی ۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون طاہر میمن ، چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ایم ایس ایز ، ڈاکٹر ز، پیرا میڈیکل اسٹا ف اور این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :