پنجاب یونیورسٹی کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ 9 فروری 2018 21:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 فروری2018ء) پنجاب یونیورسٹی کیرئیرکونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام شعبہ ریاضی کے طلبائو طالبات کیلئے کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین شعبہ کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر ڈاکٹر عبد القیوم چوہدری ، چیئرمین شعبہ ریاضی ڈاکٹر محمد شریف،کیرئیر ڈیویلپمنٹ آفیسر نوید احمد خان، فیکلٹی ممبران اور طلبائو طالبات نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر عبد القیوم چوہدری نے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ کو کیمپس ماحول سے آگاہی فراہم کی ۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ محبت ، خلوص، بھائی چارے اور بہترین اخلاق کے ذریعے یونیورسٹی کے پر امن ماحول کو برقرار رکھنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ نوید احمد خان نے کہا کہ نبی کریم ؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم ایک مثالی معاشرہ قائم کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :