اساتذہ اسلامی طرز پر نونہالان قوم کی تربیت کریں ، حکیم سید

ہفتہ 10 فروری 2018 13:16

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2018ء)تنظیم اساتذہ کے صوبائی رہنما حکیم سید نے کہا ہے کہ اگر ایک استاد مسلمان ہو نے کی حیثیت سے اپنے فرض کو پہچا نتا ہو تو نظام تعلیم جیسا بھی ہو وہ اسلامی طرز پر طلبہ کی اخلاقی تر بیت مو ثر انداز میں کر سکتاہے۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہارانہوںنے تنظیمی دورے کے مو قع پر مختلف تعلیمی اداروں میں طلباء ا ور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ تنظیم اساتذہ پاکستان اپنے شعبہ تعلیم متاثرین کے پلیٹ فارم سے اساتذہ اور مخیر حضرات کے تعاون سے ہزاروں مستحق طلباء کی تعلیمی ضروریات پوری کر نے کیلئے کو شاں ہے۔ہم اساتذہ برادری سے اپیل کر تے ہیں کہ وہ اس کار خیر میں تنظیم اساتذہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ وہ تعلیم کے فروغ کیلئے غریب طلبا ء کی ہر قسم امداد کریں گے۔