لاہور کے بعد کراچی میں پاکستان سپر لیگ کا میلہ سجانے کی تیاریاں جاری، فل ڈریس ریہرسل
ریہرسل میں پولیس، رینجرز اور آرمی کے جوانوں نے حصہ لیا،ہیلی کاپٹرز نیفل ڈریس سیکیورٹی ریہرسل کی نگرانی کی ،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موبائل اسپتال بھی قائم کیا گئے،ریہرسل کیلئے سیکیورٹی قافلہ ایرپورٹ سے ہوٹل اور پھر ہوٹل سے نیشنل اسٹیڈیم پہنچا،آئی سی سی وفد نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ، غیر ملکی ماہر ریگ ڈیکاسن نے بھی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیکر اپنی رپورٹ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھیجیں گے
اتوار 11 فروری 2018 15:20
(جاری ہے)
نیشنل اسٹیڈیم میں کسی کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی جبکہ میڈیا نمائندوں کو بھی سخت چیکنگ کے بعد اسٹیڈیم کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔
یاد رہے کہ 9 فروری کو وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پی ایس ایل فائنل کی سیکیورٹی کی تیاری سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس ہوا تھا۔ فل ڈریس ریہرسل کے دوران سوک سینٹر، ڈالمیا، کارساز اور نیو ٹان سے اسٹیڈیم آنے والے تمام راستے بند رہیجب کہ کچھ مقامات پر شہریوں کو مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔پی ایس ایل فائنل کی ریہرسل کے لیے سیکیورٹی قافلہ ایرپورٹ سے ہوٹل اور پھر ہوٹل سے نیشنل اسٹیڈیم پہنچا جس میں غیر ملکی سیکیورٹی ماہرین بھی موجود تھے، ہیلی کاپٹرز بھی فل ڈریس سیکیورٹی ریہرسل کی نگرانی کی گئی جب کہ کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موبائل اسپتال بھی موجود تھے جہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف تعینات تھے، فائر بریگیڈ اور ایمبولینس بھی نیشنل اسٹیڈیم کے باہر موجود ہے جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اسٹیڈیم کے اندر جانے والی گاڑیوں کی تلاشی لے رہا ہے۔آئی سی سی وفد نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جب کہ غیر ملکی ماہر ریگ ڈیکاسن نے بھی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیکر اپنی رپورٹ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھیجیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.