فنڈز کی بر وقت فراہمی سے 18تحصیلو ں میں سروس کا باقاعدہ آغاز ہو چکاہے‘ ترجمان ریسکیو 1122

پیر 12 فروری 2018 18:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2018ء) ترجمان ریسکیو پنجاب نے مختلف اخبارات میں چھپنے والی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تمام 18تحصیلوں میں ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کا قیام پہلے سے منطورشدہ بجٹ کے مطابق کر دیا گیا ہے۔ حکو مت پنجاب کی طرف سے فنڈز کی بروقت فراہمی سے 18تحصیلوں کا یہ منصوبہ نہ صرف پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے بلکہ ان تمام تحصیلوں میں ایمرجنسی سروسز کا باقاعدہ آغاز بھی ہو چکا ہے ۔

ترجمان نے مزیدکہاکہ اس سکیم کے تحت باقی ماندہ تعمیراتی کام کے لیے متعلقہ سرکاری اداروں سے رجو ع کیا گیا ہے اور اس سلسلے میںمحکمہP&Dنے متعلقہ پراسس پر عملدرآمدکے لیے کہا ہے اورمانیٹرنگ اینڈایویلوایشن سیل کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی روپوٹ ایک ماہ میں جاری کرے تاکہ منصو بے کو ترقیاتی بجٹ سے نکال کر سالانہ ریگولر بجٹ میں شامل کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ محکمہ P&Dکا یہ روز مرہ کا معمول ہے، مزید برآں 18تحصیلوں میں جاری ایمرجنسی سروسز پروجیکٹ کا ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی قائم کردہ کمیٹی سے کوئی تعلق نہ ہے۔ ترجمان نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریسکیو 1122میں تمام امور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سرانجام دیے جاتے ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ چند شر پسند افراد کے پھیلائے گئے منفی پروپیگنڈہ سے عوامی خدمت سے سرشارزندگیاں بچانے والی اس سرو س کو بدنام کرنے سے گریز کیا جائے۔