جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہنے کے لئے فائر فائٹنگ بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے،گورنر محمد زبیر
پیر 12 فروری 2018 19:48
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ آتشزدگی سے تحفظ کی مناسب معلومات کی عدم دستیابی کی وجہ سے کئی واقعات رونما ہوئے جنھیں مناسب معلومات او ر تربیت سے روکنا ممکن ہے اس ضمن میں بلڈنگ کوڈ آف پاکستان 2016 ء کا نفاذ انتہائی ناگزیر ہو گیا ہے ،حکومت نے اسی کوڈ کے تحت 27 فروری 2017 ء کو تحفظ کے اہداف متعارف کرائے تاکہ گھروں اور تجارتی عمارتوں میں آگ کے واقعات سے محفوظ رہا جا سکے یہ بلڈنگ کوڈ فائر پروٹیکشن ایسوسی ایشن آف پاکستان کے تعاون سے پاکستان انجینئرنگ کونسل اور نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایسوسی ایشن نے تیار کئے تھے ، بلڈنگ کوڈ کے مطابق بلند عمارتوں کے لئے قرار دیا گیا کہ ان کے سامنے کا روڈ 30 فٹ چوڑا ہونا چاہئے تاکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کے وقت ایمرجنسی فائر گاڑیوں کی آمد ورفت یقینی ہو سکے اور اس وقت آگ بجھانے ، فائر الارم نظام ، فائر ڈور ، ایمرجنسی لائٹ اور ایمرجنسی نشانات کے ساتھ ساتھ موئثر ہائیڈرینٹ کا استعمال بھی ہو سکے ، چار فلور اور 12000 فٹ سے بلند عمارتوں میں Automatic Sprinkler Systems ضرور ہونا چاہئے، تاہم تاحال عدم آگاہی کے باعث ان پر مناسب توجہ نہ دی جا سکی ۔
انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند ہے کہ حسین حبیب ہائوس عمارتوں کو آگ سے تحفظ کا جدید ادارہ ہے جو کہ بلڈنگ کوڈ آف پاکستان 2016 ء اور فائر سیفٹی کے مطابق ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ بھی ہے جہاں پر جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ آلات وافر مقدار میں دستیاب ہیں موجودہ دور میں ان آلات کے استعمال سے ادارہ مکانات، جم ، کیفیٹیریا اور مساجد کا تحفظ بھی یقینی بنایا جا سکتا ہے ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات کے باعث آج کا پاکستان 2013 ء سے با کل مختلف اور محفوظ ہے ، امن و امان کے قیام کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاری میں تسلسل سے اضافہ ہو رہاہے جبکہ معاشی ، اقتصادی ، تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس سے لوگوں کو روزگار کے مواقع دستیاب ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی ایک با ر پھر روشنیوں کا شہر بن گیا ہے جہاں رات گئے تک معاشی ، اقتصادی ، سماجی ، ثقافتی ، تجارتی اور کاروباری سرگرمیاں جاری رہتی ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.