اخلاقیات کا دائرہ کار ،دھوکہ دینا،بداخلاقی ، کسی کی توہین کرنا کسی بھی مذہب میں جائز نہیں‘ ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی
اگر غیر مسلم کو کافر کہنے سے تکلیف ہوتی ہے تو اس کی بھی اسلام میں اجازت نہیں‘ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کا خطاب
منگل 13 فروری 2018 14:51
(جاری ہے)
ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے کہا کہ ہم آہنگی سے مراد یہ ہے کہ دو جماعتوں،فرقوں، مذاہب یا گروہوں کے درمیان مشترکہ نکات تلاش کیے جائیں جن کو بنیاد بنا کر بہترین معاشرتی تعلقات استوار کئے جاسکیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب میں کچھ مشترکات ایسے ہیں جن پر سب کا اتفاق ہے۔ جیسے اخلاقیات کا دائرہ کار جیسے جھوٹ بولنا،قتل کرنا،دھوکہ دینا،بداخلاقی کرنا، کسی کی توہین کرنا کسی بھی مذہب میں جائز نہیں۔ حتیٰ کہ اگر غیر مسلم کو کافر کہنے سے تکلیف ہوتی ہے تو اس کی بھی اسلام میں اجازت نہیں۔ آپ اس کو کسی ایسے لفظ سے پکار نہیں سکتے جس سے اس کی دل شکنی ہو۔ اگر ہم ان اصولوں کو لے کر چلیں گے تو معاملات درست ہو جائیں گے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ کونسل آف ریلیجنز حافظ محمد نعمان حامد نے اپنی گفتگو میں کہا کہ مذاہب کے درمیان مشترکات پر بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان حائل خلیج کو ختم کرنے کے لیے کوشش کرنا ہر مذہب کے پیروکاروں کا اہم فریضہ ہے۔ اس حوالے سے عالمی مجلس ادیان پاکستان میں موثر انداز میں کام کررہی ہے۔ اس تنظیم نے تمام مذاہب او ر مسالک کو جمع کردیا ہے اور محبت و امن کے رویوں کو پورے ملک میں پھیلا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیغامِ پاکستان ایک ایسی دستاویز ہے جو پُرامن پاکستان کے خواب کو شرمندہٴ تعبیر کرنے کے لیے ایک نشانِ راہ ہے۔مولانا عاصم مخدوم نے کہا فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی جب ہم بات کرتے ہیں اور مسلمان ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اس صورت میں ہمارے جو اصول ہیں اس پر ہم سب متفق ہیں۔صرف فروع ہیں جن میں ہمارے درمیان تفریق ہے اور ان کو حل کرنے کا آسان طریقہ یہی ہے کہ اپنے مسلک اور طریقہ کار کو چھوڑو نہیں اور دوسرے مسلک اور طریقہ کار کو چھیڑو نہیں۔ ایک ہے فرقہ واریت اور ایک ہے اختلاف، یہ دونوں علیحدہ چیزیں ہیں۔ فرقہ واریت کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔مولانا محمد یٰسین ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذاہب کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے والے انسانیت اور امن کے دشمن ہیں۔ پیغامِ پاکستان کی صورت میں تمام مقتدر شخصیات نے دلیل کی زبان سے انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ ان کی انسانیت کش سوچ کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے اور مٹھی بھر دہشت گردوں کے خلاف دنیا کے کروڑوں امن پسند متحرک ہوجائیں تو انتہائی قلیل عرصہ میں دنیا دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارا پا لے گی۔ اس موقع پر دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا اور قومی بیانیہ ''پیغامِ پاکستان'' کی عوام الناس میں تشہیر کے لیے مُلک بھر میں سیمینار، کانفرنسز اور ورکشاپس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔مزید قومی خبریں
-
ملتان،موٹروے ایم۔ 5 پرآئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.