پنجاب یونیورسٹی کیریئر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقاد

بدھ 14 فروری 2018 18:18

لاہور۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) پنجاب یونیورسٹی کیریئرکونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام شعبہ فزکس کے طلبہ کیلئے ’یونیورسٹی میں پر امن ماحول ۔

(جاری ہے)

ہماری مشترکہ ذمہ داری‘کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میںچیئرمین شعبہ فزکس پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد رفیق، ایسو سی ایٹ پروفیسر فیاض، اسسٹنٹ پروفیسر دانیال، چیئرمین شعبہ کیریئر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر ڈاکٹر عبد القیوم چوہدری ، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے شرکت کی، اپنے خطاب میں ڈاکٹر عبد القیوم چوہدری نے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ کو کیمپس ماحول سے آگاہی فراہم کی ، انہوں نے کہا کہ طلبہ محبت ، خلوص، بھائی چارے اور بہترین اخلاق کے ذریعے یونیورسٹی کے پر امن ماحول کو برقرار رکھنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :