بی این پی مینگل کے رہنماء پرنس موسیٰ جان کی ان کے نام سے منسوب کی وضاحت

بدھ 14 فروری 2018 22:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2018ء) بی این پی مینگل کے رہنماء پرنس موسیٰ جان نے گز ان کے حوالے سے ایک اخباری بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے نام سے منسوب بیان میںکہا گیا ہے کہ قلات کے ایک ایم پی اے اپنے بھائی کو مشیر بنوایا انہوں نے ہرگز ایسی بات نہیں کی ان کا اشارہ اپنی پارٹی کے ایک موجودہ اور ایک سابق ایم پی اے کی طرف تھا جو وزیراعلیٰ سے اپنی ذاتی نوعیت کے کام نکوارہے ہیں جس پر بی این پی مینگل بدنام ہورہی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ میں وزیراعلیٰ سے بھی کہتا ہوں کہ بی این پی مینگل کے نام پر ان سے جو کام کئے جارہے ہیں ان کو وہ فوری طور پر روک دیں کیونکہ بی این پی مینگل کے کارکنوں میں مایوسی پھیلتی جارہی ہیں کہ ان کے ناموں سے بی این پی مینگل کے موجودہ ایم پی اے اور ایک سابق ایم پی اے اپنے مفادات کی خاطر پارٹی کوبدنام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر یہ سلسلہ نہ رکھا وہ نہ صرف مظاہرہ کریں گے بلکہ میڈیا کے سامنے حقائق پیش کرینگے انہوں نے کہا کہ پارٹی سربراہ سرداڑ اختر جان مینگل نوٹس لیں ۔