قاتل راؤانوارکومفروری کی حالت میں مرضی کا ریلیف دیا گیا،رانا ثناء اللہ

عوامی لیڈرنوازشریف کانام ای سی ایل میں ڈالاجا رہا ہے،انصاف میں دہرامعیارملک کیلئےبہترنہیں،ایمٹی طاقت بنانے والے ایک لیڈرکوپھانسی اوردوسرے کو گلے میں رسی ڈال کر گھمایا جارہا ہے۔پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 16 فروری 2018 17:02

قاتل راؤانوارکومفروری کی حالت میں مرضی کا ریلیف دیا گیا،رانا ثناء ..
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 فروری 2018ء) : مسلم لیگ نون کے رہنماء اور صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ خاں  نے کہا ہے کہ قاتل راؤ انوارکومفروری کی حالت میں مرضی کا ریلیف دیا گیا،عوامی لیڈرنوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالاجارہا ہے،انصاف میں دہرامعیارملک کیلئےبہتر نہیں۔ انہوں نے آج پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی لیڈر اور تین بار وزیراعظم کے عہدے پررہنے والے نوازشریف پر پابندیاں لگائی جارہی ہیں کہ وہ اپنی بیمار اہلیہ کی تیمارداری کیلئے بیرون ملک بھی نہ جاسکیں۔

(جاری ہے)

جبکہ راؤ انوار پرچار سوافراد کے قتل کا الزام ہے۔قاتل راؤ انوارکومفروری کی حالت میں مرضی کا ریلیف دیا گیا ہے۔ انہوں نے سازشیوں کو خبردار کیا کہ اگرنواز شریف کوکینسر میں مبتلا اپنی اہلیہ کی عیادت سے روکا گیا تودنیا بھر میں پاکستان کی کیا عزت رہ جائیگی۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ لودھراں الیکشن میں جیت دراصل نوازشریف کے بیانیہ کی جیت ہے۔عوام کومعلوم ہے کہ نواز شریف صرف عوام کے ووٹوں کا تقدس چاہتے ہیں۔صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ پاکستان کو ایمٹی طاقت دو شخصیات نے بنایا ایک کوپھانسی دے دی گئی جبکہ دوسرے کو گلے میں رسی ڈال کر گھمایا جارہا ہے۔