جمہوریت اور ادارے ہم نے مغرب سے مستعار لئے ہیں ، نواز شریف کی کوشش ہے نیب جج کو دبائو میں لایا جائے ‘قمر زمان کائرہ
وزارت داخلہ نے شرجیل میمن کا نام مرضی سے ای سی ایل میں ڈالا ،قوم دیکھ رہی ہے کہ نواز شریف ،مریم کے نام ای سی ایل میں نہیں ڈالے جارہے ہیں عاصمہ جہانگیر کی آواز کے پیچھے ایک فکر تھی ،انکا خلا آسانی سے پر نہیں ہو سکتا ‘صدر پیپلزپارٹی پنجاب کا منو بھائی ، عاصمہ جہانگیر کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب
جمعہ 16 فروری 2018 22:03
(جاری ہے)
اس موقع پر اعتزازاحسن ،چوہدری منظوراحمد سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کی آواز کے پیچھے ایک فکر تھی ،انکا خلا آسانی سے پر نہیں ہو سکتا ۔عاصمہ جہانگیر کا پیغام یہ ہے کہ معاشرے میں رواداری کو فروغ دیا جائے ۔
عاصمہ جہانگیر نے بلاول بھٹو کو عوام سے تعلق بڑھانے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ تیس سال سے اقتدار میں ہیں اور دیس کے خادم آج کہتے ہیں کہ ہم نے لوگو ں کو روزگار دینا ہے ،میاں صاحبان کو اچانک یاد آیا ہے کہ لوگوں کے لئے کچھ کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی آبادی میں ہر سال چالیس لاکھ سے زائد کا اضافہ ہو رہا ہے ۔ نواز شریف کی کوشش ہے کہ نیب جج کو دبائو میں لایا جائے ،وزارت داخلہ نے شرجیل میمن کا نام بغیر کہے مرضی سے ای سی ایل میں ڈالا ۔قوم دیکھ رہی ہے کہ ان کے نام ای سی ایل میں نہیں ڈالے جارہے ۔انہوںنے کہاکہ جمہوریت اور ادارے ہم نے مغرب سے مستعار لئے ہیں ،نواز شریف کا بیانیہ فوج اور عدلیہ کو گالیاں دینے کا ہے اگر یہ کامیاب ہو گیا ہے تو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔انہوںنے کہاکہ عاصمہ جہانگیر کے جنازے میں کئی مذاہب اور طبقہ فکر کے افراد نے شرکت کی ،ہم سب عاصمہ جہانگیر کی سوچ اور فکر کو آگے لے کر چلیں گے ۔ چودھری منظور اور دیگر مقررین نے کہاکہ نواز شریف اسی بوسیدہ نظام کی پیداوار ہیں، مسلم لیگ (ن) پہلے بھی عدلیہ پر حملہ آور رہی ہے، مسلم لیگ (ن) حیران ہے کہ ان کے خلاف عدلیہ نے فیصلہ کیسے دے دیا وہ اس بات کا غصہ نکال رہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
-
5 سالوں میں ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال بنا کرجاؤں گی
-
مزدور کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، حکومت آئندہ بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
-
ای او بی آئی نے پنشنرز کیلئے 4ارب 73کروڑ روپے سے زائد کی پنشن جاری کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.