پھل کی مکھی کے حملے سے آم کی پیداوار اور معیار متاثر ہوتا ہے، ماہرین

ہفتہ 17 فروری 2018 11:10

قصور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2018ء) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ پھل کی مکھی آم کے لیے نقصان دہ ہے، اس سے پیداوار اورمعیار بُری طرح متاثر ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

باغبان حضرات اپنے باغات کو اس کے حملہ سے محفوظ بنانے کے لئے بروقت حفاظتی اقدامات کریں۔ماہرین نے آم کے پھل کی مکھی کے تدارک کے لیے موجودہ تمام طریقوں کو مربوط کرکے استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایک طریقہ دوسرے طریقے کو مضبوط کرے اور باغبان اپنے نقصان ممکن حدتک کم سے کم رکھیں۔