زینب قتل کیس، سابق وزیراعظم نواز شریف نے عدالتی فیصلے کو مثالی قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 فروری 2018 19:06

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری 2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے زینب قتل کیس کے عدالتی فیصلے کو مثالی قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے قصور کی ننھی زینب اور دیگر بچیوں کے قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کو دی گئی پھانسی کی سزا کے فیصلے پر ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میاں نواز شریف نے انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے سنائے گئے زینب قتل کیس کے فیصلے کو مثالی اور خوش آئندہ قرار دیا ہے۔ نواز شریف کا کہنا ہے ایسے فیصلے جرائم کی روک تھام کیلئے کارگر ثابت ہوں گے۔ جبکہ فیصلہ سنانے والے جج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔