آصف زرداری نے یہ نہیںکہا میری بات کو توڑمروڑ کر پیش کیا گیا ،اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے الفاظ واپس لئے‘ فرحت اللہ بابر
رائو انوار کے بارے میں پیپلزپارٹی کا موقف بڑا واضح ہے ،کوئی بھی ماورائے عدالت قتل میں ملو ث ہے تو اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے‘ گفتگو
اتوار 18 فروری 2018 15:10
(جاری ہے)
وہ ایک نڈر اور بہادر خاتون تھیں اوران جیسی شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہے ۔ انہوںنے آصف علی زرداری کے رائو انوار کے بارے میں بیان کے حوالے سے کہا کہ آصف زرداری نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو میں یہ الفاط کہے کہ رائو انوار بہادر بچہ ہے لیکن ان کو جلد یہ احساس ہو گیا کہ اس کا غلط مطلب لیا جائے گااور ان کے منہ سے غلط الفاط ادا ہوئے ہیں۔
انہوں نے یہ نہیں کہا کہ ان کی بات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیاہے بلکہ آصف علی زرداری نے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ ان سے یہ الفاظ غلط طریقے سے ادا ہوئے او ر مجھے احساس ہے کہ اس سے کئی لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہوں گے اور نہ صرف انہوں نے اپنے الفاظ واپس لئے بلکہ معذ رت کا اظہار بھی کیا ۔ انہوںنے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ رائو انوار کے بارے میں پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے بلکہ کسی بھی ماورائے عدالت قتل پر بھی یہی موقف ہے کہ اور مطالبہ ہے کہ اگر کوئی اس میں ملوث ہے تو اسے قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔تاج حیدر نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کے انتقال سے محروم طبقات سے سہارا چھن گیا ہے اور وہ سکتے کے عالم میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے مخالفین بھی ان کی تعزیت کے لئے آرہے ہیں کیونکہ جب ایسے لوگوں پر بھی کوئی مصیبت آتی تو عاصمہ جہانگیر ان کے ساتھ کھڑی ہوتی تھیں۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ محترم چیف جسٹس پاکستان کو یکساںسلوک کرنا چاہیے اور سندھ کی کسی جماعت کے ساتھ بھی وہی سلوک ہونا چاہیے جو کسی بڑے صوبے کی جماعت کے ساتھ کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی تنظیم سازی پر توجہ دے رہی ہے اور تنظیم کو گراس روٹ سطح پر مضبوط کیا جارہا ہے ۔ انہوںنے ایم کیو ایم کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ تعصب اور نفرت کی وجہ سے سوچنے سمجھنے کی طاقت ختم ہو جاتی ہے ۔ یہ جماعت عسکری ونگ کی وجہ سے چلتی تھی اور جب یہ بند ہو گیا ہے تو آج اس کا حال سب کے سامنے ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.