سی ڈی اے توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی

اتوار 18 فروری 2018 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2018ء) سی ڈی اے توہین عدالت کیس کی سماعت آج( پیر) کو ہوگی،گزشتہ سماعت پر عدم حاضری پر ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے خوشحال خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیئے گئے تھے،گزشتہ سماعت پر خوشحال خان کی عدم حاضری پر برہم عدالت نے برہمی کا اظہار کیا تھا، عدالت نے حکم دیا تھا کہ ممبر اسٹیٹ خوشحال خان 20 ہزار کے مچلکے داخل کراکے 19 فروری کو پیش ہوں،ممبر اسٹیٹ گزشتہ سماعت پر طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہیں ہو سکے تھے،آج ( پیر) کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق کریں گی.۔علی حسنین