پیپلزپارٹی سے منسوب ‘کرپشن’ انتخابات میں شکست کی وجہ بنی ،ْ
رہنمائوں کا اعتراف پارٹی کے عام انتخابات کی مہم میں پارٹی کے اصل ورکر ‘جیالے’ کہیں نظر نہیں آئے ،ْ رپورٹ جیالوں کی سپورٹ کے بغیر انتخابات میں کامیابی کی امید کیسے کی جاسکتی ہے ،ْعہدار کی گفتگو
پیر 19 فروری 2018 14:07
(جاری ہے)
لاہور میں حلقہ 120، پشاور میں حلقہ 4 اور لودھراں میں حلقہ 154 کی قومی اسمبلی کی نشستوں پر پیپلز پارٹی کی شکست کے حوالے سے انہوںنے کہا کہ ہم نے لاہور میں مقامی تنظیم کی بات کو نظر انداز کیا اور غلط شخص کو ٹکٹ دے دیا۔
انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے لودھراں میں ایک ایسے شخص کو ٹکٹ تفویض کرنے کا حق دے دیا جو ناصرف ماضی میں پارٹی چھوڑ کر چکا تھا بلکہ قیادت کے خلاف قابل اعتراض باتیں بھی کی تھیں تاہم اس شخص نے خود انتخابات لڑنے کے بجائے ٹکٹ اپنے بیٹے کو دے دیا۔سینئر رہنما نے کہا کہ مقامی تنظیم اور جیالوں کو قیادت کا فیصلہ پسند نہیں آیا اور اسی بنیاد پر وہ انتخابی مہم کا حصہ نہیں بنے اور بالکل اسی طرح پشاور میں ہوا پی ٹی آئی کے مرحوم ایم این اے کے بیٹے کو ٹکٹ دیا گیا اور جیالوں نے قیادت کا فیصلہ یکسر مسترد کردیا۔پی پی پی رہنما کے مطابق انتخابات میں ناکامی کی ایک بڑی وجہ پارٹی اور میڈیا کا صرف کرپشن اور احتساب کو اپنا ایجنڈا بنانا ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ میڈیا عوامی مسائل مثلاً غربت ،ْ معیشت ،ْ زراعت اور صنعتیں بند ہونے سے بڑھتی ہوئی بے روزگاری جیسے مسائل کو نظر انداز کرکے صرف کرپشن کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ظاہر کررہا ہے۔پی پی پی رہنما کے مطابق میڈیا پر اس نئے ٹرینڈ سے پارٹی قیادت کیخلاف منفی رجحانات جنم لے رہے ہیں جس سے بہت نقصان پہنچا ،ْ جب لوگ کرپشن کی باتیں کرتے ہیں تو غیر شعوری طور پر پیپلز پارٹی کا تصور ذہن میں امنڈ آتا ہے جو ٹھیک نہیں۔پی پی پی کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری منصور احمد نے بتایا کہ حالیہ انتخابات میں ناکامی کی وجہ غلط فیصلے ہیں جس کی وجہ سے عوامی پارٹی کو پریشان کن صورتحال کا سامنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں حالیہ انتخابات میں شکست کے اسباب اور دیگر مسائل کو زیر بحث لایا جائے گا اور عوام کے سامنے ایک نقطہ نظر بھی پیش کیا جائیگا۔دوسری جانب پی پی پی کے سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ہم نے متعدد اجلاس میں اپنی کمزوریوں اور انتظامی معاملات کا جائزہ لیاتاہم اسے عوام سے شیئر نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم حالیہ شکست سے سخت صدمہ ہے اور اس ضمن میں اہم فیصلے لے جا چکے ہیں لیکن ان نکات کا تذکرہ قابل از وقت ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.