شادی کے دن ہی نوجوان کی افسوسناک واقعے میں موت واقع

پیر 19 فروری 2018 17:40

شادی کے دن ہی نوجوان کی افسوسناک واقعے میں موت واقع
بریلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2018ء) بھارت میں شادی کے دن ہی 28سالہ انجینئر ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کے دن ہی 28سالہ انجینیئر ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نریش پال گنگوار صبح اکیلے ٹہلنے نکلا تھا کہ فون پر باتیں کرتے ہوئے ریلوے کراسنگ پار کرنے لگا۔ اسی دوران راج رانی ایکسپریس کی زد میں آگیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ گنگوار نوئیڈا کی موبائل کمپنی میں انجینیئرتھے ۔ شام میں وہ بارات لیکر شاہجہاں پور جانے والے تھے۔ پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔موبائل پر ہونیوالی بات کے بارے میں چھان بین شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :