ملک میں لیبر قوانین کے باوجود محنت کش طبقہ استحصال کاشکار ہے‘ میاں مقصود احمد
مزدوروں کو مالکانہ حقوق پر مفت رہائشیں فراہم کی جائیں‘ امیر جماعت اسلامی پنجاب کی وفود سے گفتگو
پیر 19 فروری 2018 19:06
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ جاگیرداری نظام ہمارے ملک کی جڑوں کوکھوکھلا کررہا ہے اور حکمران تمام ترکوششوں کے باوجود اس کو ختم کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔گزشتہ70برسوں سے محنت کش طبقے کااستحصال کیاجارہا ہے۔سرمایہ داری نظام بھیانک شکل میں آچکا ہے اور وطن عزیز میں حالات بدسے بدترہوتے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ 22کروڑ آبادی میں صرف14فیصد شہری ایسے ہیں جن کے پاس پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں باقاعدہ ملازمتیں ہیں۔بھٹہ پر35فیصد،زرعی شعبہ میں48.6فیصد،قالین سازی میں62فیصد مزدور مردوخواتین کام کررہے ہیں۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ اس وقت پاکستان میں مزدوروں سے متعلق اہم لیبر قوانین میں فیکٹریزایکٹ1993،پنجاب انڈسٹریل ریلشنز ایکٹ2010،معاوضہ جات کاقانون 1923،تنخواہوں کی ادائیگی کاایکٹ1936،کم ازکم اجرت آرڈیننس1961،ایمپلائزسوشل سیکیورٹی آرڈیننس1965اور ایمپلائزاولڈ ایج بینیفٹ ایکٹ1976لاگوہیں۔بدقسمتی سے قانون سازی کے باوجود ان پر عمل درآمد نہیں ہورہا۔محنت کش اور مزدورکسی بھی ملک کی صنعتی ومعاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔مزدور خوشحال ہوگا توملک خوشحال ہوگا۔میاں مقصود احمد نے مطالبہ کیاکہ مزدوروں کے بچوں کومفت تعلیم اورصحت کی سہولیات فراہم ہونی چاہئیں اورانہیں مالکانہ حقوق پر مفت رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.