گلگت بلتستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے گلگت بلتستان اور مملکت خدادا دپاکستان کے مشترکہ مفادات کی نشان دہی کیلئے جی بی کے عوام کو قومی اسمبلی و سینٹ میں نمائندگی دینا انتہائی ضروری ہے، قاری غلام اکبر

پیر 19 فروری 2018 22:29

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2018ء) سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی قاری غلام اکبر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے گلگت بلتستان اور مملکت خدادا دپاکستان کے مشترکہ مفادات کی نشان دہی کیلئے جی بی کے عوام کو قومی اسمبلی و سینٹ میں نمائندگی دینا انتہائی ضروری ہے گلگت بلتستان کے عوام کو مسئلہ کشمیر پر استصواب رائے ہونے تک عبوری طور پر صوبائی سیٹ اب دینے میں کوئی بھی امر مانع نہیں ہے مرکزی حکومت نے جی بی کے بجٹ میں 100 گنا اضافی کر کے 66 رکنی اسمبلی کے قیام کیلئے راہ ہموار کر دی ہے جبکہ قانون سازاسمبلی میں12 منظور شدہ نشتوں سے مفاد پر ستوں نے جی بی کے عوام کو محروم رکھا ہے ضلع نگر کے آبادی کے عین مطابق دیگر اضلاع کے عوام کو نشتیں فراہم کیا جائے تو 66 رکنی اسمبلی کے قیام عمل میں لایا جا سکتا ہے ضلع غذر کی آبادی اس تناسب سے آٹھ نشتوں کی آبادی ہے وزیر اعظم پاکستان سے گزارش ہے کہ وہ سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے طے شدہ دورہ ضلع غذر 2015 ء حقیقت کار روپ دیں پونیال اشکومن سب ڈویثرن اور گوپس یاسین سب ڈویثرن کو الگ ضلع بنانے کیلئے غذر تشریف لائیں ضلع غذر کے عوام کیلئے قانون ساز اسمبلی میں پانچ نہیں تو تین اضافی نشتیں مختص کریں ضلع غذر کے متاثرین قدرتی آفات جو کہ 1980 ء سے یکسر ایک طرفہ طور پر نظر انداز چلے آرہے ہیں کو معاوضوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :