نئی نسل اور خاص طور پر بچیوں کو دینی تعلیمات اور اپنی تہذیبی اقدار سے روشناس کرانا ضروری ہے تاکہ قوم کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے
خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین کی ایوان صدر میں سکول کی طالبات سے بات چیت
منگل 20 فروری 2018 16:49
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مشکلات کو کم کرنے اور مصیبتوں کو سر سے ٹالنے کے لیے صدقہ بہترین عمل ہے چاہے وہ کسی بھی شکل میں ہو۔
اللہ تعالی نے قرآن حکیم میں فرمایا ہے کہ اہل ایمان پورے آداب کے ساتھ نماز ادا کریں اور جو کچھ انہیں عطا کیا گیا ہے، اس میں سے اللہ کی راہ میں خرچ کریں۔ انھوں نے کہا کہ مومن کی یہ شان ہے کہ اللہ کے دیئے ہوئے مال میں سے کچھ حصہ نکال کر حقداروں کو دیتا ہے۔ اس عمل سے اللہ بھی خوش ہوتا ہے، مال میں بھی برکت پیدا ہوتی ہے اور مصائب میں بھی کمی آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدقہ فلاح انسانی کاایک ایسا عمل ہے جس کی ادائیگی کے لئے کسی خاص وقت کی کوئی قید نہیں۔ یہ ایک ایسی عباد ت ہے جس سے انسانی نفس میں بھی پاکیزگی پیدا ہوتی ہے اور مال میں بھی۔ خاتون اول نے کہا کہ اللہ ہمیں نمازپڑھنے ا ور صبر سے کام لینے کا حکم بھی دیتا ہے۔ آج ہمیں اس حکم الہٰی پر عمل کرنے کی انتہائی ضرورت ہے کیونکہ معاشرے میں عدم تحمل سے بہت سے مسائل جنم لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نماز اور صدقہ انسانی نفس میں پاکیزگی پیدا کرتے ہیں جس کے نتیجے میں معاشرے میں خیر پھلتا پھولتا ہے، برائی کی قوتیں کمزور پڑتی ہیں ، دلوں میں کدورتیں کم اور انسانی ہمدردی کے جذبات فروغ پاتے ہیں۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے زندگی میں مثبت روّیوں کو پروان چڑھنے کا موقع ملے گا اور ہم دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے قابل ہوسکیں گے۔ اس موقع پرخاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین طالبات میں گھل مل گئیں اور ان کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.