خطے میں پائیدار امن کیلئے آذربائیجان کا کلیدی کردار ہے، ناصر خان جنجوعہ
آزربائیجان کے معصوم لوگوں پر ہونے والی بربریت پر پورا پاکستان ساتھ ہیں،نگورواور کشمیر دونوں میں ہونے والی نسل کشی کو دنیا نہیں بھولے گی،مشیر قومی سلامتی پاکستان اور آزربائیجان دنوں کو دشمن ہمسائیوں کا سامنا ہے، کوئی بھی فوجی ،عورتوں، بچوں ، بوڑھوں اور بے گناہوں کو قتل نہیں کرتا ، اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب ماضی میں نسل کشی کے واقعات میں بے شمار انسانوں نے اپنی جانیں گنوائیں،نسل کشی کے خلاف عالمی کمیونٹی کو موثر کردار اداکرناہوگا ، سفیر آزربائیجان علی علیزادہ آزربائیجان میں ہونے والی نسل کشی کی وجہ سے بے شمار پہلو عیاں ہو چکی ہیں، ایسے واقعات کو بار با رونما ہونے سے روکنا ہوگا، ترک سفیر احسن مصطفی یردگل
منگل 20 فروری 2018 15:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کی ریاستی حدود میں داخل ہو کر آرمینیا کی جانب سے معصوم لوگوں کی نسل کشی پر پوار پاکستان غمزدہ اور آزربائیجان کے ساتھ ہیں، 2012 میں پاکستان کی سینیٹ اور 2017 میں قومی اسمبلی نے آزربائیجان میں ہونے والی نسل کشی تسلیم کرکے عالمی کمیونٹی کو اس سنگین جرائم کے خلاف موثر کارروائی کرنے کی اپیل کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور آزربائیجان دنوں کو دشمن ہمسائیوں کا سامنا ہے، کشمیر اور آزربائیجان دونوں میں بسنے والے ریاستی جبر اور مظالم کا نشانہ بنے، عورتوں، بچوں،بوڑھوں پر تشدد کرکے ان کو قتل کیا گیا، انسانیت کانپنے والے واقعات کشمیر میں بھی معمول کیمطابق ہو رہے ہیں، آج کے انسان کو انسانیت کا سبق دینے کی ضرورت نہیں، ایک فوجی ہونے کے ناطے کہا رہا ہوں کہ کوئی بھی فوجی ،عورتوں، بچوں ، بوڑھوں اور بے گناہوں کو قتل نہیں کرتا لیکن آزربائیجان اور کشمیر دونوں میں عورتیں ،بچے اور بوڑھے مظالم کا شکارہوئے جو کوئی فوجی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کشمیر کے بارے میں پاکستانی موقف کی حمایت کرنے پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا۔ آزربائیجان کے سفیر علی علیزادہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں نسل کشی کے واقعات میں بے شمار انسانوں نے اپنی جانیں گنوائیں،آرمینیا کی جانب سے آذربائیجان میں میں کی گئی نسل کشی پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانا چاہتاہوں،کشمیر کے بارے میں پاکستانی موقف کی تائید کرتا ہوں اورنسل کشی کے خلاف عالمی کمیونٹی کو موثر کردار اداکرناہوگا تاکہ مستقبل میں مذہب اور رنگ کی بنیاد پر نسل کشی کو روکا جائے۔ترک سفیر احسان مصطفی یردگل کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آزربائیجان میں ہونے والی نسل کشی کی وجہ سے بے شمار پہلو عیاں ہو چکی ہیں،ایسے واقعات کو بار با ر ہونے سے روکنا ہوگا،کیا دنیا نسل کشی کیخلاف موثر اقدامات کررہی ہیں دنیا مزیدسانحات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ سیمینار س خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نواز جسپال نے کہا کہ یہ دنیا کیلئے پریشانی کی بات ہے کہ آج جارحیت کے انداز بدل رہے ہیں۔ انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجکٹ اسٹیڈیز کے سربراہ خالد محمود نے کہا کہ آرمینیا اقوام متحدہ کے قردادوں اور قوانین کا مرتکب ہو رہے ہیں،پاکستانی پارلیمنٹ اور عوام نسل کشی کے اقدامات کو روکنے کیلئے پُرعزم ہیں۔مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.