سعودی خواتین کو عبایہ پہننے کی ضرورت نہیں: سعودی عالم
سعدیہ عباس منگل 20 فروری 2018 17:10
(جاری ہے)
‘ خیال رہے کہ سعودی عرب کے کسی سینئیر مذہبی عالم کی جانب سے پہلی بار ایسا بیان سامنے آیا ہے۔
شیخ مطلق کی مداخلت کے بعد انٹرنیٹ پر سعودیوں نے اس پر شدید ردِ عمل دیا ہے۔ کچھ افراد نے اس کی حمایت جبکہ کچھ نے مخالفت کی ہے۔ ایک ٹوئٹر صارف مشاری غامدی نے لکھا ’عبایہ کا استعمال ہمارے خطے کی روایات میں سے ایک کا معاملہ ہے اور یہ سب پر لاگو کیا گیا ہے۔ یہ مذہب کا مسئلہ نہیں ہے۔‘ ٹوئٹر صارف Kooshe90 @ نے اس بارے میں لکھا: ’یہاں تک کہ اگر ایک سو فتوے بھی جاری کر دیے جائیں تو خدا کی قسم میں کبھی بھی عبایہ پہننا نہیں چھوڑوں گی۔ ایسا کرنے کے لیے میری لاش سے گزرنا ہو گا۔ لڑکیوں کو یہ فتوے نہیں سننا چاہییں۔‘ سعودی عرب کی ایسی خواتین جو عوامی مقامات پر عبایہ نہیں پہنتیں اور جہاں انھیں غیر مطلقہ مرد دیکھ سکتے ہیں کو مذہبی پولیس کی جانب سے سزا کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سنہ 2016 میں ایک سعودی خاتون کو دارالحکومت ریاض کی ایک سٹرک پر اپنا عبایہ اتارنے پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔ روئٹرز کے مطابق سعودی خواتین نے حالیہ برسوں کے دوران روایتی کالے عبایہ کی جگہ مختلف رنگوں کے عبائیہ کا استعمال کرنا شروع کیا ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں لانگ سکرٹس یا جینز پر کھلے عبایہ پہننے کا استعمال عام ہوا ہے۔شیخ مطلق کی یہ مداخلت اس اصلاحی منصوبے کا حصہ ہے جو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے سعودی سماج کو جدید بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے ویژن پروگرام 2030 کے ساتھ ملک کو تبدیل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت سعودی خواتین کو مزید آزادی دینا اور ان پر ستمبر سنہ 2017 سے گاڑی چلانے پر عائد پابندی کا خاتمہ ہے۔ سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار گذشتہ ماہ قومی دن کے موقع پر خواتین شائقین کو سٹیڈیم جا کر مردوں کے فٹبال میچز دیکھنے کی اجازت دی گئی۔ سعودی حکومت نے گذشتہ سال خواتین کے کمرشمل سینیما جانے پر عائد 30 سالہ پابندی اٹھائی ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ سعودی عرب میں آئندہ ماہ مارچ میں پہلا سینیما کھول دیا جائے گا۔ سعودی خواتین پر اب بھی کچھ پابندیاں برقرار ہیں جن میں ان کے لیے مردوں کی اجازت لینا ضروری ہوتی ہے ان میں سے چند یہ ہیں:متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.