اسلام آباد،ایئرپورٹ کوآپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹی کے صدر خواتین سے دوستی کر کے قتل کرنے کے عادی مجرم نکلے

دو خواتین کے قتل کے مقدمات درج ہونے کے باوجود ملزم دائو پیچ لگا کربچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا

منگل 20 فروری 2018 21:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) ایئرپورٹ کوآپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹی کے صدر سانحہ قصور کی طرز پر خواتین سے دوستی کر کے قتل کرنے کے عادی مجرم نکلے ہیں۔دو خواتین کے قتل کے مقدمات درج ہونے کے باوجود ملزم دائو پیچ لگا کربچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا ۔راولپنڈی اور ایبٹ آباد کے تھانوںمیںدرج ہونے والے مقدمات کے مطابق ہائوسنگ سوسائٹی کے صدر رانا عبید علی جب ایک پی سی او کے مالک تھے اس وقت انہوں نے مجبور خواتین کو اپنے جھانسے میںلیکر دوستی کے نام پر وقت گزارتے تھے ،اس موقع پر تھانہ صادق آباد کی حدود میں رہنے والی عنبرین اختر سے دوستی ہوئی ،عنبرین اختر جب حاملہ ہو گئیں تو انہیں ایک پرائیویٹ کلینک لے گیاجہاں ان کا ان کا علاج و معالجہ کرایا گیا مگر وہ جانبرنہ ہوسکیں۔

(جاری ہے)

عنبرین کے والد غلام کبریا نے تھانہ میں درخواست دیکر زیر دفعات 302/109اور338A/10کے تحت مورخہ 12ستمبر2002کومقدمہ درج کروایا۔کچھ عرصہ بعد جب پولیس نے ملزم سے ساز باز کی تو مقتولہ کے والد نے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی۔ملزم نے مدعی مقدمہ کے بیٹوں سے صلح کرتے ہوئے مقدمہ سے بریت کا سرٹیفکیٹ لے لیا۔اسی حوالہ سے مقدمہ نمبر 92مورخہ 7اگست 2000کو ضلع ایبٹ آباد میں درج ہوا جہاں پولیس نے مقدمہ درج کیا کہ مسمات صدف اقصاء جو کہ رانا عبید علی کے ساتھ سیر و سیاحت کی غرض سے گئیں اور گاڑی کھائی میںجا گری ،جس کے نتیجہ میں لڑکی موقع پر جاں بحق اور رانا عبید اللہ بچ گیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے زیر دفعات 320,279/337مقدمہ درج کر کے شامل تفتیش کیا،ذرائع کے مطابق ملزم نے کچھ عرصہ بعد مدعیاں سے بات چیت کر کے صلح کرلی اور یوں ایک اور قتل انصاف کو ترس گیا ہے ۔

جبکہ تیسر امقدمہ نمبر 1016مورخہ 28نومبر 2016کو درج ہوا جس میں محمد اصغر نے الزام لگایا ہے کہ انکے بھائی سردار محمد رفاقت کو ملزم رانا عبید علی نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں مقتول موقع پر جاں بحق ہو گئے ،تھانہ ائیر پورٹ نے زیر دفعات 302/324/109/34کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔پولیس نے ابھی تفتیش جاری رکھی ہوئی تھی کہ ملزم کے اعلیٰ پولیس افسران سے گہرے مراسم ہو گئے اور پولیس بے بس ہوگئی ،ذرائع کا کہنا ہے رانا عبید علی نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے صدر منتخب ہو گئے جہاں انہوں نے عیاشی کواپنا زیور خاص بنایا اور ایک بااثر خاتون سے شادی کر لی اور کچھ عرصہ بعد انہیں طلاق دیدی ۔

واضع رہے کہ جب ملزم رانا عبید علی نے بااثر خاتون سے شادی کی تو ٹھیک دوسرے دن انہوں نے تھانہ ائیرپورٹ کی حدود میں قتل کیا ۔خبر کے لیے موقف کے لیے رانا عبید علی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا موبائل نمبرسے جواب موصول نہ ہوا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ظفر ملک

متعلقہ عنوان :