پی ٹی آئی 2013ء کے الیکشن سے بھی کم سیٹیں جیتے گی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 21 فروری 2018 12:25

پی ٹی آئی 2013ء کے الیکشن سے بھی کم سیٹیں جیتے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 فروری 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہا کہ عابد باکسر کو پاکستان منتقل کر دیا گیا ہے اور خان صاحب کہہ رہے ہیں کہ عابد باکسر کو مسلم لیگ ن کی تحویل میں دے دینا صحیح نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خان صاحب کو چاہئیے کہ سہراب کے پیچھے بھاگنا چھوڑ دیں ، اپنی پارٹی کو ٹھیک کریں ، اور منظم کریں ، عدالتوں کے ذریعے نواز ، شہباز اور دیگر کی چھٹی کروانے کے معاملے کو چھوڑ دیں اور سیاسی طور پر ان کا مقابلہ کریں ۔ الیکشن جیتیں۔ ورنہ آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی 2013سے بھی کم سیٹیں جیت سکے گی۔ عارف نظامی کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں: