یاسین ملک ، ظفر اکبربٹ کا شہید کشمیری پائلٹ ندیم خطیب کو خراج عقیدت
جمعرات 22 فروری 2018 11:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ندیم خطیب ایک پیدائشی انقلابی تھے جنہوں نے بسکو سکول میں اپنے دوست شہید اشفاق مجید وانی کے ہمراہ جدوجہد کا آغاز کیا اور دونوں نے اسی راہ میںاپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ۔
یاسین ملک نے کہا کہ امریکہ میں خوشحال زندگی بسر کررہے کمرشل پائیلٹ شہید ندیم خطیب کی شہادت اور زندگی حقیقت میں ان لوگوں کیلئے چشم کشا ہے جو تحریک آزادی جموںو کشمیر کوغربت ،کمزور ا قتصادیات اوربے روزگاری کے مسائل سے جوڑتے ہیں اور کشمیری مزاحمت کاروں کو گم گشتہ ٴراہ قرار دے کر اس عوامی تحریک کی نفی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید پائیلٹ ندیم خطیب جیسے شہداء ہماری تحریک آزادی کے تقدس اور طاقت کی علامت ہیں اور یہ کہ ایسے شہداء کا مقدس لہو کسی بھی صورت میں رائیگاں نہیں جاسکتا ہے۔لبریشن فرنٹ کے چیئرمین نے شہید ندیم خطیب اور تمام کشمیری شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جدوجہد آزادی کشمیر کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ادھرجموںوکشمیر سالویشن موومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے بھی ایک بیان میں شہید ندیم خطیب کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ندیم خطیب جموں وکشمیر کا ایک عظیم سپوت اور بہادربیٹا تھا جس نے عیش و عشرت کی زندگی ٹھکراکر رواں جدوجہدمیں عملی شمولیت اختیار کی۔دریں اثناء سالویشن موومنٹ کے ایک وفد نے محمد حنیف کی قیادت میں لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک کے گھر جاکر اٴْن کی مزاج پرسی کی۔انہوںنے کہاکہ کشمیری شہداء کی قربانیوں کو رائیگاںنہیں جانے دیا جائے گا اور ان کے مشن کو ہر قیمت پراس کے منطقی انجام تک جاری رکھا جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.