احتساب عدالت نے احد چیمہ کو 11روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا
سخت سکیورٹی اوربکتر بند گاڑی میں عدالت لایا گیا، پنجاب کے اعلیٰ افسران اظہار یکجہتی کیلئے عدالت آئے ملزم پر مبینہ طور پر 32کنال اراضی بطور رشوت وصول کرنے کا الزام ہے ،گرفتاری قطعی غیر قانونی نہیں‘ ترجمان نیب
جمعرات 22 فروری 2018 12:18
(جاری ہے)
تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہاحد چیمہ سے مزید تفتیش ،رقم کی برآمدگی ،شریک ملزمان کے حوالے سے پوچھ گچھ کرنی ہے اس لئے مزید تفتیش کے لیے 15روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا جائے۔
احد خان چیمہ کی جانب سے امجد پرویز ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی ۔ احتساب عدالت کے جج محمد اعظم نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد احد خان چیمہ کو 11روزہ جسمانی ریمانڈ پر 5مارچ تک نیب کے حوالے کر دیا ۔سماعت سے قبل پنجاب کی بیورو کریسی سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ افسران احد خان چیمہ سے اظہار یکجہتی کیلئے احتساب پہنچ گئے ۔پولیس کی جانب سے اس موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ۔علاوہ ازیں ترجمان نیب نے کہا ہے کہ ملزم احد چیمہ پر مبینہ طور پر 32 کنال اراضی بطور رشوت وصول کرنے کا الزام ہے اورملزم کی گرفتاری کے دیگر ٹھوش شواہد موجود ہیں۔احد چیمہ کی گرفتاری قطعی غیر قانونی نہیں۔آشیانہ ہائوسنگ پراجیکٹ میں اربوں روپے کی کرپشن میں ملزم کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.