گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے بی۔اے /بی۔ایس سی سیکنڈ اینول امتحانات 2017ء کے نتائج کا اعلان کردیا

جمعرات 22 فروری 2018 23:11

فیصل آباد۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ ناظم امتحانات نے بی۔اے /بی۔ایس۔سی سیکنڈ اینول امتحانات 2017ء کے نتائج کا اعلان کردیا، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی (تمغہء امتیاز) نے انٹر کا بٹن دبا کر یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر نتائج کو اپ لوڈ کیا۔

(جاری ہے)

اس امتحان میں کل 3820طلبہ نے حصّہ لیا جن میں سے 1893 طلبہ کا میاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا کل تناسب 49.55% فیصد رہا۔

اس موقعہ پر ناظم امتحانات ڈاکٹر شفقت حسین نے بتایا کہ اب پرائیویٹ طلبہ کے ویب پورٹل (https://privatestudent.gcuf.edu.pk/) کو بھی آن لائن کر دیا گیا ہے۔ ویب پورٹل کی سہولت سے پرائیویٹ طلبہ اپنا رزلٹ، رول نمبر سلپ، اور ایڈمشن فارم آن لائن حاصل کر سکیں گے۔ اس موقع پر ناظم امتحانات ڈاکٹر شفقت حسین ،ایڈیشنل کنٹرولر ڈاکٹرمحمد اسرار چوہدر ی،اسسٹنٹ کنٹرولر حسن محمود اور دیگر موجود تھے۔