میٹرو ٹرین کے تمام 27ٹرین سیٹ چین سے پاکستان روانہ کرد یئے گئے‘خواجہ احمد حسان
شالامار باغ اور لکشمی چوک کے قریب ٹرین کے ٹریک کی تعمیر اگلے ہفتے مکمل کر لی جائے گی‘میڈیا سے گفتگو
جمعہ 23 فروری 2018 16:00
(جاری ہے)
خواجہ احمد حسان نے بتایا کہ منصوبے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے کام کی رفتار مزید تیز کر دی گئی ہے ۔حکم امتناعی کے باعث متاثرہ مقامات گلابی باغ اور بدھو کے مقبرے کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹریک کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ جی پی او سٹیشن کی پہلی سلیب کے لئے کنکریٹ بچھانے کی خاطر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔22کنال اراضی پر مشتمل اس سٹیشن کوپانچ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ سٹیشن کی چھت کے لئے 10ہزار 672کیوبک میٹر کنکریٹ ڈالی جائے گی ۔ خواجہ احمد حسان نے بعدازاں انہوں نے اسلام پارک‘سلامت پورہ اور محمود بوٹی سٹیشنوں کا بھی دورہ کیا ۔ ان سٹیشنوں کا اوسطاً 96فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے اور باقی چار فیصد اسی ماہ ختم کرنے کے لئے اضافی لیبر لگا دی گئی ہے ۔ دورے کے موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید ‘ جنرل منیجر نیسپاک سلمان حفیظ‘ چیف انجینئر ٹیپا سیف الرحمن اور لیسکو‘پی ٹی سی ایل ‘سوئی گیس ‘ ریلوے‘ ٹریفک پولیس ‘سول ڈیفنس‘ریسکیو1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران کے علاوہ منصوبے کے چینی کنٹریکٹر سی آر نورنکو اور چائنہ انجینئر نگ کنسلٹنس کے نمائندے اور مقامی کنٹریکٹرز بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.