جمرود میں کسٹم حکام نے بڑی مقدارمیں یوریا افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

جمعہ 23 فروری 2018 16:40

جمردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) جمرود میں کسٹم حکام نے بڑی مقدارمیں یوریا افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

کسٹم حکام کے مطابق جمرود میں سبزی لے جانے والے ٹرک کی تلاشی لی گئی جس سے کیلشیم امونیئم نائٹرئٹ کی 165بوریاں برآمد کی گئیں ،جن کا وزن 8 ہزار 250 کلو گرام تھا۔انہوں نے بتایا کہ کیلشیم امونیئم نائٹرئٹ کی یہ بوریاں افغانستان اسمگل کی جا رہی تھیں تاہم ٹرک میں رکھی گئیںیوریا کی 165 بوریاں برآمد کرکے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔کسٹم حکام نے ٹرک ڈرائیور شمس الرحمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :